Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا
    • سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا
    • بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جاپان میں عوام کو بندروں کے حملے سے بچانے کے لیے پولیس طلب

    By Khabrain Newsجولائی 28, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں جنگلی بندروں سے انسان سخت پریشان ہیں اور اس کے تدارک کے لیے انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی ہے یہاں تک کہ پولیس والوں کو انہیں بے ہوش کرنے والے کارتوس رائفلیں بھی دے دی گئیں۔
    جاپانی مکاک یا جاپان کے برفیلے بندر اپنے قدرتی ماحول سے نکل کر اب تک 42 بزرگوں اور بچوں پر حملہ کرچکے ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں لوگ سخت پریشان اور خوف زدہ ہوچکے ہیں کیونکہ یہ بندر بہت تیزی سے حملہ آور ہوتے ہیں۔ اگرچہ مکاک بندر جاپان کے اکثر علاقوں میں عام پائے جاتے ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں ان کے حملے کے واقعات غیر معمولی ہیں۔
    شہری انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ’اتنی کم مدت میں اتنے سارے حملے ناقابلِ فہم ہیں۔‘ انتظامیہ کے مطابق پہلے بچوں اور خواتین پر حملے ہوئے جس کےبعد بالغ حضرات اور بزرگ مردوں پر بھی بندروں کےحملے ہوئے ہیں۔
    جولائی کی شروعات میں بندروں کے حملے شروع ہوئے جس کے بعد بندروں کو جال میں جکڑنے کی کوششیں شروع ہوئیں جو ناکام ٹھہریں۔ اس کے بعد بندروں کو بھگانے کے لیے پولیس کا گشت شروع ہوگیا لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ کوئی بگڑا ہوا اکیلا بندر یہ حملے کرریا ہے یا پھر بندروں کا غول انسانوں پر جھپٹ رہا ہے۔
    لوگوں کو لگنے والے زخموں کی نوعیت بھی مختلف ہے کیونکہ اکثر لوگوں کے ہاتھ اور پیروں پر گہری خراشیں ہیں جبکہ کچھ افراد کی گردن اور پیٹ پر دانتوں سے کاٹا بھی گیا ہے۔
    زخمیوں میں میں ایک چارسالہ بچی بھی شامل ہے جس کے اپارٹمنٹ میں گھس کر اسے زخمی کیا گیا جبکہ ایک اسکول کی کے جی جماعت میں بھی بندروں نے حملہ کیا تھا۔ گھروں میں کھلی ہوئی کھڑکیوں اوربالکونی سےبھی بندر گھر میں گھسے ہیں اور بالخصوص بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔
    دوسری جانب مکاک بندروں کے ماہرین ان وجوہ کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.