تازہ تر ین

ایران: طوفانی بارشوں، سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم، 6 افراد جاں بحق

تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردئیے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے6 افرادجاں بحق،9 زخمی ہو گئے۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق تہران میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افرادجاں بحق، 9 زخمی ہوگئے، 14 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کو پانی اورکیچڑکی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے عوام کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain