تازہ تر ین

عمران خان کولانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے: منظور وسان

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہےکہ عمران خان کولانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔
سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملکی حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے، عمران خان کولانے والےاب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، لوگ آہستہ آہستہ عمران خان سے دوریاں اختیار کریں گے اور ان کے بہت سے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں۔
صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ کیا آپ ان کو قبول کریں گے، اس پر پی پی رہنما نے کہا کہ بالکل، سیاست ہے قبول کرنا پڑتا ہے، جب تیسرا مرحلہ آئےگا تو عمران خان کے قریبی ساتھی اسےخدا حافظ کہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain