تازہ تر ین

لاہور: غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کے آشنا کو قتل کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورکے علاقہ باغبان پورہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کے آشنا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ثانیہ کی علی رضا نامی نوجوان کے ساتھ دوستی تھی،علی ثانیہ سے ملنے اس کے گھر آیا ہوا تھا جس پر ثانیہ کے خاوند ارشمان کا علی سے جھگڑا ہو گیا۔
ثانیہ کے شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس سےعلی رضا ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، مقتول علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain