اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، کامن ویلتھ گیمز میں علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
کامن ویلتھ گیمز کے لیے روانگی سے پہلے علی اسد کا پاکستان میں ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا جس پر کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ہونے والے ان کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آئی۔
اے سیمپل مثبت آنے پر علی اسد کی درخواست پر بی سیمپل ٹیسٹ بھی پازٹیو نکلا، علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مؤقف دینے کا موقع ملے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر 4 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے اور پاکستان سے میڈل واپس بھی لے لیا جائے گا۔