تازہ تر ین

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ای سی سی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں 3لاکھ ٹن درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار اور درآمدی گندم گوادر پورٹ پرلانےکے انتظامات کی سمری پر غور کیا جائےگا۔
اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد کی قیمت سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، وزارت ہاؤسنگ کے لیے 2 ارب روپےکی گرانٹ پر بھی غور کیا جائےگا۔
اجلاس میں کے الیکٹرک کے بجلی کے ریٹ سے متعلق سمری پر بھی بات ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain