تازہ تر ین

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے سیلاب سے انفرا اسٹرکچر، فصلوں کے نقصانات پر معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا مقصد اسٹرکچرل مسائل حل کرنا ہے، اسٹرکچرل مسائل کےحل سے پاکستان مالیاتی خسارہ ختم کرکے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکےگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ امریکا میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی، ایم ڈی نے سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان کاساتھ دینےکےعزم کا اظہار کیا تھا، ایم ڈی نے پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق مشن چیف آئی ایم ایف ناتھن پورٹر نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی معیشت کودرپیش چیلنجز کے بارےمیں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔
مشن چیف آئی ایم ایف نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کیلئے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain