Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت میں 600 سالہ شاہی مسجد کی مجوزہ مسماری کے خلاف ہزاروں مسلمانوں کا احتجاج
    • یمنی فوج کا دعویٰ: 72 گھنٹوں میں حملوں کے دوران 2,316حوثی ہلاک یا زخمی
    • سعودی فضائی حملہ، یمن کی مارکیٹ میں 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی
    • صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن
    • فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے
    • مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ
    • پروین ہُڈا کی شاندار کامیابی، ایشین گیمز میں ایک اور باکسنگ میڈل یقینی
    • شدید بارشوں نے اتر پردیش میں تباہی مچا دی، 4 افراد ہلاک، گورکھپور زیرِ آب
    • امریکا میں نارایسٹر طوفان کا شدید حملہ بڑے پیمانے پر سیلاب اور بجلی کی بندش
    • ایران کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں 48 گھنٹوں کے دوران 19 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
    • بابر اعظم کا زوال جاری، ڈومیسٹک کرکٹ کی دونوں اننگز میں 10 اور 4 رنز پر آؤٹ
    • پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ایشین گیمز کرکٹ کوارٹر فائنل طے
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    2022 میں برطانیہ کی 70 سالہ تاریخ بھی تبدیل

    By Khabrain Newsدسمبر 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: (ویب ڈیسک) سال دو ہزار بائیس کی سب سے بڑی خبر برطانیہ میں ملکہ کے اقتدار کا سورج 70 سال بعد غروب ہونا تھا، ملکہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس نے برطانیہ کی بادشاہت سنبھالی۔
    آٹھ ستمبر 2022 وہ دن جب ملکہ برطانیہ کے اقتدار کا سورج 70 سال بعد غروب ہوگیا، برطانیہ سمیت پوری دنیا سوگ میں ڈوب گئی، درجنوں ممالک کی آئینی حکمران 96 سالہ ملکہ برطانیہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ سربراہ مملکت اور بزرگ ترین شاہی حکمران بھی تھیں۔
    ملکہ الزبتھ دوم نے برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک حکمرانی کی، ان کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی گئیں، ان رسومات میں دولت مشترکہ کے 56 ممالک کے سربراہان سمیت دنیا بھر سے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔
    1952 میں اپنے والد کنگ جارج پنجم کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا اسٹائل پوری دنیا میں فیشن کی شکل اختیار کرتا رہا، انتہائی باوقار زندگی گزارنے والی الزبتھ دوم کا شمار دنیا کی امیر ترین سربراہ مملکت میں ہوتا تھا، ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ 370 ملین پاؤنڈز لگایا گیا جو اب بادشاہ چارلس کو تفویض کر دی گئی ہے۔
    برطانوی ملکہ نے 1952ء سے 2022 تک 100 سے زائد ممالک کا سفر کیا، یہ کسی برطانوی حکمران کے شاہی دوروں کا ریکارڈ ہے، 70 برس میں ملکہ الزبتھ برطانوی دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے دورے بھی کر چکی ہیں،ملکہ الزبتھ کا طویل ترین بیرون ملک سفر 168 دنوں کا تھا، نومبر 1953 سے لے کر مئی 1954 تک انہوں نے 13 ممالک کے دورے کئے تھے۔
    برطانوی سربراہ مملکت کے طور پر الزبتھ دوم نے چار ہزار قوانین کی شاہی منظوری دی، ملکہ کے دور حکمرانی میں برطانیہ میں 15 وزرائے اعظم لندن میں حکومت کی سربراہی کر چکے ہیں، برطانیہ کی تاریخ ساز ملکہ نے اپنی پہلی ای میل 26 مارچ 1976 کو بھیجی تھی۔
    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے بعد کنگ چارلس نے بادشاہت سنبھالی، انہیں اپنی والدہ کے تمام اثاثے وراثت میں ملے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارت میں 600 سالہ شاہی مسجد کی مجوزہ مسماری کے خلاف ہزاروں مسلمانوں کا احتجاج

      یمنی فوج کا دعویٰ: 72 گھنٹوں میں حملوں کے دوران 2,316حوثی ہلاک یا زخمی

      سعودی فضائی حملہ، یمن کی مارکیٹ میں 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.