اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف بھی اب پی اے سی کے رکن نہیں رہے۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے جبکہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ نور عالم خان اور وجیہہ قمر کو کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا گیا ہے جس میں نئے چئیرمین کا انتخاب ہوگا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابطہ رکھنا چاہیے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات مثبت نتیجہ خیز اور بہت حوصلہ افزا تھیں۔ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیئیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیئے اور اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھ کر وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنی تعلقات بنائیں۔ افغانستان کے انسانی بحران اور تباہ حال معیشت سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغان، پاکستان اور عالمی برادری کے لیے بھی تباہی ہو گی جبکہ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جاسکتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کا مخالف ہوں۔ والدہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیات ہیں۔ والدہ اور نانا کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ جی ٹی روڈ سے بھی غائب ہوتی دکھائی دی رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جو اجتماع تھا وہ لوگوں کے سامنے ہے اور اب مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔ عمران خان سے کہا ہے کہ اب ٹکٹ لینے والوں کی لائن لگ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ ایک سیاسی مطالبہ نہیں ہے اور ن لیگ نے جنوبی پنجاب صوبے کی یکسوئی توڑنے کے لیے بہاولپور صوبے کا نام لے دیا جبکہ بیوروکریسی میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی آٹے میں نمک کے برابر ہے اور اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کا امتحان ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چولستان میں ایک بوند پانی کی نہیں ملے گی اور جنوبی پنجاب تعلیم کے لحاظ سے پسماندہ ہے لیکن ذوالفقار علی بھٹو کو ملتان نے عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک فیڈرل اسٹرکچر کی طرف آئے ہیں اور سندھ طاس معاہدے کے فوائد بھی ہوئے نقصانات بھی۔ میں نے بلاول اور شہباز شریف کو خط لکھا تھا لیکن جواب نہیں آیا تاہم اب انتخابات آ رہے ہیں اورعمران خان کو دو تہائی اکثریت دینا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے سے وفاق مضبوط ہو گا اور ن لیگ جی ٹی روڈ سے بھی غائب ہوتی دکھائی دی رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی صرف ایک جماعت ہے اور اب یہاں کے فیصلے یہاں ہی ہوں گے ہمیں دکھاوا نہیں عمل چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ صوبہ ہو گا تو بجٹ اور پانی میں بھی اس کا تعین ہو گا جبکہ چولستان میں جہاں پانی کی قلت ہے وہاں بہترین کاشت ممکن ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ ملزم طاہر نقوی اور ملک مقصود کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قیادت نے کیا ڈرنا کوئی کارکن بھی ڈرنے والا نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مجھے سینئر افسر کی کال آئی کہا گیا ملتان میں عمران خان کو خطرہ ہے اور افسر نے کہا اسٹیج پر بلٹ پروف شیشہ استعمال کریں کیونکہ مجھے حکومت سے عمران خان کو تھریٹ کا خط موصول ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خط میں کہا گیا ایک بلٹ پروف گاڑی حکومت دے گی باقی انتظامات پارٹی کرے اور کہا گیا کہ عمران خان کو تھریٹ ہے سیکیورٹی کے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اگر غیر حکومتی شخصیت کی حفاظت حکومت کر سکتی ہے تو عمران خان کی کیوں نہیں ؟ گزشتہ رات بنی گالا میں پولیس کی بھاری نفری آئی اور کے ساتھ قیدیوں کی وین سمیت متعدد گاڑیاں تھیں۔ پولیس کا مؤقف تھا سیکیورٹی سروے کرنے آئے ہیں اور انہیں علم تھا عمران خان یہاں نہیں ہیں لیکن یہ یہاں کیوں آئے تھے، شاید عمران خان کو ڈرانے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف پر امن سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت سوچ رہی ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے لیکن قیادت نے کیا ڈرنا ہمارا کوئی کارکن بھی ڈرنے والا نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کچھ ہوا تو ملک میں رد عمل کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ حکومت انتخابات کی تاریخ دے اور معاملہ حل کرے۔ شہباز شریف پر ترس آ رہا ہے کہ ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے لیکن اب یہاں سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ انتخابات ہیں۔ شہباز شریف کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسے کس نے لا کر بٹھا دیا ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پر سرکار کی مدعیت میں کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق مملکت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف بات کرنے پر مقدمے کا اندراج ہوا، دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی، تضحیک، لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقصد ملک کے حساس اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی، بے یقینی اور مایوسی پھیلانا مقصود تھا۔
مدعی ایس ایچ او کے مطابق گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا۔ اسی دوران گراؤنڈ کی دیواروں پر جانور بنا کر ان پر عباررتیں تحریر تھی، ایک جگہ لکھا تھا جنگل کا قانون ہم سے بہتر ہے۔
کراچی : حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ سرکار مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا۔
مملکت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف بات کرنے پر مقدمہ درج ہوا ، جس کے متن میں کہا گیا کہ دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی اور تضحیک ، لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی،بے یقینی اور مایوسی پھیلانا مقصود تھا۔
ایف آئی آر میں اداروں کیخلاف اکسانا اور بھڑکانا بھی شامل ہے، مدعی ایس ایچ او نے کہا کہ میں گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا کہ اسی دوران گراونڈ کی دیواروں پر مختلف عبارتیں تحریر کی گئی تھی۔
مدعی مقدمہ اشرف جوگی کا کہنا تھا کہ ایک پلڑے میں پاکستان کا نقشہ اور دوسرے میں ڈالروں کی گڈی بنائی گئی، سوشل میڈیا پرایک ویڈیو اور پانچ تصاویر بھی موصول ہوئی۔
اشرف جوگی نے مزید کہا کہ ویڈیو میں ایم این اے عالمگیر خان اور 5 صورت شناس نامعلوم افراد ہیں، ، عبارتوں کے ذریعے اداروں اور عدلیہ کی کردار کشی اور تضحیک کی گئی۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عمل کا مقصد اداروں کے خلاف اکسانا اور بھڑکانا مقصود ہے،ایک جگہ لکھا تھا جنگل کا قانون ہم سے بہتر ہے۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج نے ملک بھر میں شدید گرمی سے متاثرہ علاقوں میں 27 ریلیف سینٹرز قائم کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تھر اور چولستان کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہروں کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، بدین اور دادو میں 27 ہیٹ اسٹروک کیمپس بنائے گئے ہیں۔
تھر اور چولستان کے صحرائی علاقوں میں بھی ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹرز نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی جاری ہے جبکہ ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ہیٹ اسٹروک مراکز میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔
اٹلی : (ویب ڈیسک) گزشتہ روز ایک مشتبہ روسی سائبر حملے کے نتیجے میں اٹلی کی حکومت کی متعدد ویب سائٹس آف لائن ہو گئیں۔
اٹلی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے میں روسی ہیکر گروپ کِل نیٹ ملوث ہے۔ سائبر حملے میں اطالوی وزارت خارجہ، ہائی کونسل آف جیوڈیشری اور وزارت ثقافت کی ویب سائٹس بھی متاثر ہوئیں۔
اٹلی کی وفاقی پولیس نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ مجموعی طور پر اس حملے سے کتنی ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کلِ نیٹ نامی ہیکر گروپ جرمن حکومت کی ویب سائٹس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔