اورنگزیب کا مقبرہ بھی جنونی ہندوؤں کےنشانے پر،گرانے کا مطالبہ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پرہے۔ انتہاپسند ہندوؤں نے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ مسمارکرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند ہندوتنظیم نےمہاراشٹرکی ریاستی حکومت سے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ ڈھانے کا مطالبہ کردیا۔ ہندوانتہاپسندوں نے مغل بادشاہ اورنگزیب کو ’مسلمان بادشاہ ‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرمیں اورنگزیب کے مقبرہ بننا ہی نہیں چاہئیے تھا اوراب اسے گرا دینا چاہیئے۔
ہندوانتہاپسندوں کی اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کی دھمکیوں کے بعد مقامی مسجد کمیٹی کی درخواست پرمحکمہ آثارقدیمہ نے اورنگزیب کا مقبرہ 5 روز کے لئے بند کردیا۔مہاراشٹرکی ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے بھی اورنگزیب کوبھارت دشمن قراردیا تھا۔

نواز الدین صدیقی کونسی ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ہیں؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی کو امریکی فلم میں مرکزی کردار مل گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اپنی بہترین اداکاری سےشہرت حاصل کرنے والےبالی ووڈاسٹار نواز الدین صدیقی کو امریکی فلم ”لکشمن لوپیز” میں مرکزی کردار مل گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم لکشمن لوپیز کرسمس تھیم پر مبنی ہے، جو رواں سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی، فلم ہالی ووڈ کےمشہور رابرٹو گیرالٹ کی ہدایتکاری میں بنائی جائے گی۔
فلم کے ہدایت کار رابرٹو گیرالٹ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پہلی بار میں نے اسکرپٹ پڑھا، تو لکشمن لوپیز کی تلاش شروع کردی، میرا دماغ اس دوران نواز الدین کی طرف چلا گیا، میں نے اُن کا کچھ کام دیکھ رکھا تھا، میں جانتا ہوں وہ اس کردار کے غیر معروف اور کمزور پہلو ضرور سامنے لائیں گے۔
ان دنوں کانز فلم فیسٹول میں شرکت کرنے والے نواز الدین صدیقی بھی امریکی فلم میں مرکزی کردار ملنے پر خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ زبردست چیلنج ہے، جس کی مجھ میں تڑپ تھی۔
بالی ووڈ اسٹار سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے فوری طور پر پروجیکٹ کےلیے ہاں کیوں کہی؟ تو انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بتانے کے دوران وہ متعدد بار پرجوش ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس سے متعلق فلم میں کام کرنے کا موقع بہت ہی مختلف ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میری توجہ فوراً پر مبذول ہوگئی اور میں نے ہاں کردی۔
نواز الدین صدیقی نے یہ بھی کہا کہ رابرٹو گیرالٹ اپنی ہدایت کاری اور کیمرے کی طاقت سے کچھ نئے پہلوؤں کو روشناس کرانا چاہتے ہیں، ایک اداکار کے لیے یہ زبردست چیلنج ہے، جس کی اُس میں تڑپ ہوتی ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ لکشمن لوپیز کے نام نے بھی مجھ میں تجسس پیداکردیا ہے۔
دنیا بھر میں موجود اداکار کےمداح بھی اپنےاسٹار کوہالی ووڈفلم میں مرکزی کردار ملنے پر خوش ہیں اور بےصبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں، مداحوں کو جیسے ہی یہ خبر ملی انہوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تبصرے شروع کردیے۔
ایک مداح نے کہا کہ نواز ایک لاجواب اداکار ہے، جس نے حالیہ برس میں کئی زبردست کردار ادا کیے، مجھے امید ہے وہ چیزیں بدل دیں گے۔ ایک اور مداح نے کہا کہ میں نواز الدین کی منٹو یا سیکرڈ گیمز جیسی اداکاری دیکھنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی ان دنوں کانز فلم فیسٹیول میں موجود ہیں۔

ٹیکساس اسکول میں 70 جڑواں بچے ایک ساتھ زیرِ تعلیم

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکہ میں مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ ہائی اسکول انتظامیہ کے مطابق گریجویٹ سینیئر کی جماعتوں میں اس وقت 35 جوڑے ایسے ہیں جڑواں ہیں جن میں ہم شکل جڑواں بہنیں، ہم شکل جڑواں بھائی اور غیرہم شکل جڑواں بہن بھائیوں پر بھی مشتمل ہیں۔ خیال ہے کہ یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بناسکے گا۔
اسکول میں کل طلبا و طالبات کی تعداد 2600 سے زائد ہے ۔ قدرتی طور پر 250 زچگیوں میں سے ایک ہی جڑواں بچوں یا بچیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے لیکن اسکول میں ان کی تعداد کل 70 بچوں پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہی جماعت میں تڑواں طالبعلم بھی موجود ہیں۔
یکساں نقوش والی دوبہنیں ایوری اور کیٹن نے کہا کہ وہ ایک ہی تعلیمی ادارے میں بہت خوش ہیں اور ان کے درمیان مضبوط روابط موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں بہترین دوست بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیرمعمولی مشابہت کی بنا پر لوگ ہمیں پہچاننے میں دھوکہ کھاجاتے ہیں۔
مینسفیلڈ ہائی اسکول سےوابستہ تمام جڑواں طالبعلموں کا تعلق گریجویٹ جماعت سے ہیں اور انتظامیہ نے ان کی گروپ فوٹو بھی بنائی ہے۔ تاہم طالبعلم یہاں سے رخصت ہونے کے بعد کچھ اداس ہیں۔
اسی طرح جڑواں بہن بھائیوں میں اینتھونی اور اینجلا بھی شامل ہیں جو ایک ہی جماعت میں زیرِ تعلیم ہیں تاہم جلد ان کی تعلیمی راہیں جدا ہوجائیں گی کیونکہ اینجلا ییل یونیورسٹی جاری ہیں جبکہ اینتھونی جامعہ ہیوسٹن کا رخ کریں گے۔

کاغذ اور دھاتی چادر سے 6 جی سگنل ہیک کئے جاسکتے ہیں

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) ایک انجینیئر نے محض عام کاغذ، پرنٹر اور دھاتی پرت کی مدد سے ایک آلہ بنایا ہے جس سے 6 جی فون نیٹ ورک کے بعض سگنل سنے جاسکتے ہیں یا پھر ان میں خلل ڈالا جاسکتا ہے۔
رائس یونیورسٹی سے وابستہ انجینیئر زنبیل شیخانوف نے اسے ’میٹا سرفیس اِن دی مڈل‘ کا نام دیا ہے جو 6 جی وائرلیس نیٹ ورک کی ہائی فری کوئنسی امواج کو دوسری سمت میں بھیج سکتی ہیں جنہیں تکنیکی زبان میں ’پینسل بیم‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ سان انتونیو میں کمپیوٹراور موبائل فون سیکیورٹی سے وابستہ ایک کانفرنس میں ہیکنگ کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔
ایک اور ماہر ایڈورڈ نائٹلی نے بتایا کہ ان کا الہ جن فری کوئنسیوں کو ہیک کرسکتا ہے، ابھی وہ استعمال میں نہیں مگر مستقبل میں وہ ضرور استعمال ہوں گی۔ اس لیے ضروری ہےکہ مستقبل کے خدشات اور حفاظتی اقدامات کا پہلے ہی جائزہ لیا جائے۔
کاغذ اور دھاتی چادر سے بنائی جانے والی میٹاسرفیس دو صارفین کے درمیان 150 گیگا ہرٹز پینسل بیم کے کچھ حصے کا دوسری جانب رخ موڑسکتی ہیں۔
اگرچہ 150 گیگا ہرٹز وائرلیس نیٹ ورک فری کوئنسی ابھی استعمال نہیں ہورہیں لیکن توقع ہے کہ اگلے دس برسوں کو ان کا استعمال عام ہوجائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس سے قبل ازوقت خبردار کررہے ہیں۔

آنکھ میں موتیا ختم کرنے والے دوا کی چوہوں پر کامیاب آزمائش

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے ایک دوا بنائی ہے جو آنکھوں میں موجود موتیا کو تلف کرسکتی ہے بصورتِ دیگر انہیں صرف جراحی کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔
موتیا کے مریض میں آنکھ کے عدسے کی پشت پر پروٹین کے گچھے جمع ہوجاتے ہیں اور بینائی متاثر ہوتے ہوتے ہیں چند فیصد تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ عمر کے ساتھ یہ کیفیت زیادہ بڑھتی ہے جس کے لیے آنکھ کا عدسہ نکال کر موتیا صاف کیا جاتا ہے اور اس کی جگہ مصنوعی (پلاسٹک) لینس لگادیا جاتا ہے۔
برطانیہ کی انجلیا رسکن یونیورسٹی نے 26 چوہے جمع کئے اور انہیں موتیا کا مریض بنایا۔ ان میں سے نو چوہوں کو کوئی دوا نہ دی گئی جبکہ بقیہ چوہوں کی آنکھ میں آکسیسٹیرول یا وی پی ون 001 نامی دوا ٹپکائی۔ معلوم ہوا کہ 61 فیصد چوہوں کے قدرتی عدسے (لینس) میں بہتری پیدا ہوئی اور 46 فیصد چوہوں کی آنکھ کے عدسوں میں دھندلاہٹ بھی کم ہوئی۔ اس طرح آکسیسٹیرول ون کی افادیت ثابت ہوئی ہے۔
جن چوہوں کے لینس میں بہتری پیدا ہوئی تھی انہیں فوکس کرنے اور مختلف جسامت کی اشیا دکھائی گئی تھیں۔
یہ تحقیق پروفیسر باربرا پیئرشائنیک اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ ان کے مطابق یہ دنیا کی پہلی دوا ہے اور تحقیق ہے جس سے موتیا میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ مزید کامیابی کی صورت میں اسے موتیا کا بغیرآپریشن علاج قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اب بھی یہ جراحی کی متبادل دوا نہیں ہے۔
تاہم غورطلب بات یہ ہے کہ اس سے بعض اقسام کے موتیا جلدی دور ہوسکتے ہیں یا کم ازکم موتیا بننے کے عمل کو کچھ دیر کے لیے سست ضرور کیا جاسکتا ہے۔

پشاور: نامعلوم ملزموں کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید

پشاور: (ویب ڈیسک) نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگئے۔
پشاور میں پولیس سٹیشن چمکنی بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد نے ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان موقع پر شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید ایس ایچ او گھر سے تھانے جا رہے تھے کہ اس دوران سفید رنگ کی کار نے انکا پیچھا کیا، ایس ایچ او جیسے ہی چمکنی بائی پاس پل پر پہنچے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔
شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ون ڈے اور ٹی 20 سیریز، سری لنکن ویمنز ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے کراچی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر سری لنکن سکواڈ کے تمام ممبرز کے کوویڈ ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیم 21 مئی سے ساؤتھ اینڈ کلب میں ٹریننگ کرینگی، سکواڈ میں 14 کھلاڑی اور 8 آفیشلز شامل ہیں۔
ٹی 20 سیریز کے میچز 26، 24 اور 28 مئی کو کھیلے جائینگے جس کے بعد ون ڈے سیریز بھی کراچی میں ہی شیڈول ہے۔
اس سے قبل سال 2005 میں سری لنکن ویمنز ٹیم ایشیا کپ کیلئے کراچی آئی تھی، پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے اور ٹی 20 سیریز پاکستان میں ہو رہی ہے۔

ترک باکسر دوران فائٹ زندگی کی بازی ہار گیا

میونخ: (ویب ڈیسک) جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں 38 سالہ ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں یوگنڈا کے حمزہ وینڈیرا سے باکسنگ کررہے تھے کہ میچ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
موسیٰ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی۔
ترک عہدیدار حسن توران نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے اپنے ہم وطن موسٰی اسکان یامک کو کھودیا ہے، انہوں نے حال ہی میں یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی تھی۔ موسیٰ کا تعلق ترکی کے شہر ایلورہ سے تھا۔
فائٹ کے تیسرے راؤنڈ میں میچ کے دوران وینڈیرا نے یامک پر مکے برسائے تھے، جس کے باعث وہ لڑکھڑا گئے تھے، میچ تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو نشر کیا جارہا تھا۔
ترک باکسر موسیٰ یامک مسلسل آٹھ میچوں سے ناقابلِ شکست تھے، انہوں نے پروفشنل باکسنگ کا آغاز سال 2017 میں کیا تھا جبکہ 2021 میں ورلڈ باکسنگ فیڈریشن انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے پر شہرت ملی تھی۔

واٹس ایپ صارفین اب خاموشی سے گروپ چھوڑ سکیں گے

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مشہور میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سے جہاں اسمارٹ فون صارفین کو سہولیات ملتی ہیں وہیں اس سے متعلقہ کچھ چیزوں سے صارفین نہایت پریشان بھی رہتے ہیں جن میں سے ایک کسی صارف کے گروپ چھوڑتے وقت تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع ملنا ہے۔
آپ کو بعض اوقات خاندان، دوستوں یا آفس کے ساتھیوں کے ایسے واٹس ایپ گروپس میں شامل کر لیا جاتا ہے جس میں آپ اپنی موجودگی کو پسند نہیں کرتے، لیکن گروپ نہ چھوڑنا آپ کے لیے اس وجہ سے مجبوری بن جاتا ہے کہ یہ اطلاع سب کو موصول ہو جائے گی، جو بعض اوقات عجیب محسوس ہوتا ہے۔
یہ مسئلہ صرف واٹس ایپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ دیگر انسٹینٹ میسیجنگ ایپس کے ساتھ بھی ہے۔ البتہ، واٹس ایپ میں اس فیچر کو جلد بدل دیا جائے گا۔
واٹس ایپ مبینہ طور پر ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین ایسے گروپس خاموشی سے چھوڑ سکیں گے جس میں وہ رہنا نہیں چاہتے۔
WABetaInfoکے مطابق فی الحال یہ فیچر زیر تکمیل ہے اور آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔
اس فیچر کے تحت جب بھی کوئی صارف کوئی گروپ چھوڑے گا تو صرف اس گروپ کے ایڈمنز کو اس کی خبر ملے گی اور دیگر ممبران تک یہ اطلاع نہیں جائے گی۔
اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ جاری کیا گیا ہے جس میں یہ دِکھایا گیا ہے کہ گروپ سے خارج ہوتے وقت کیسا نوٹ سامنے آئے گا۔
فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بِیٹا میں دیکھا گیا ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے واٹس ایپ بِیٹا پر بھی جاری کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے متعدد اس وقت آزمائشی مراحل میں ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔

دلہا کی شراب نوشی پر دلہن نے دوسرے لڑکے سے شادی کرلی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں نوشے میاں کی اپنے دوستوں کیساتھ شراب نوشی کرنے پر دلہن نے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔
بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے دوران عجیب مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تفریح کا باعث بنتے ہیں۔
ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست راجھستان سے سامنے آیا ہے، جس میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر دلہا کو ٹھکرا کر کسی اور شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہا بارات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور رقص میں مصروف رہا اور جس کی وجہ سے بارات بہت زیادہ تاخیر سے شادی ہال پہنچی۔
دلہا کے انتظار میں بیٹھی دلہن اور اہلخانہ نے جب دلہا کو اور باراتیوں کو نشے میں دھت دیکھا تو طیش میں آگئے اور اسی وقت کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی۔
دلہن کے انکار اور کسی دوسرے شخص سے شادی کرنے پر دلہا کے اہل خانہ نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروا دی۔