ڈالر مہنگا اور معیشت تباہ، شہباز شریف! مزہ آیا اچکن سلوا کر،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ شہباز شریف! مزہ آیا اچکن سلوا کر۔

گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان بولے ملک صحیح راستے پر آیا تو ڈاکوؤں نے امریکا سے مل کر حکومت گرا دی۔ یہ پھنس گئے، آگے سمندر اور پیچھے عمران خان ہے۔ ہر ڈاکو کا وقت آتا ہے، دونوں بھائیوں کا بھی وقت آگیا۔ عوام کا سمندر آئے گا جو سب کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف سے پیسے بھی نکالیں گے، جیل میں بھی ڈالیں گے۔ سب سے زیادہ خوش زرداری ہے کیونکہ گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں۔ ان چوروں ڈاکوؤں نے بیرونی سازش کے  ذریعے حکومت گرائی۔ آصف زرداری کو پیسے کی بیماری ہے وہ بہت خوش ہے۔

عمران خان نے کہا ساری قوم نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔ جب میں آپ کو اسلام آباد کے لیے کال دوں گا میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کے لیے تیار رہے۔

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،متعدد افسران تبدیل

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متعدد اعلی افسران تبدیل

بابر سرفراز ایلفا آر پی او فیصل آباد تعینات

طیب حفیظ چیمہ آر پی او ساہیوال تعینات

آرپی او ملتان راجہ رفعت مختار کو آرپی او بہاولپور کا چارج بھی دے دیا گیا سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا

کامران عادل کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد

 آرپی او فیصل آباد عمران محمود کی خدمات بھی حکومت پنجاب کے سپرد

 آر پی او بہاولپور شیر اکبر اور آرپی ملتان جاوید اکبر کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد

دعا زہرہ کیس میں اہم موڑ، نکاح نامہ جعلی نکلا

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا کیس میں نیا اور اہم موڑ آ گیا۔ لڑکی کی جانب سے پیش کیا گیا نکاح نامہ جعلی نکلا۔

اے وی سی سی پولیس نے جعلی نکاح نامہ پر گواہ بنے والے اصغر  نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ اے وی سی سی ذرائع کے مطابق   اصغر کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے جبکہ  لڑکی کا 164 کا بیان  کینسل  اور  کیس لاہور سے کراچی منتقل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  لاہور  میں پولیس  نے دعا زہرا کا نکاح پڑھانے والے  نکاح خواں  قاری حافظ غلام مصطفی  کو  حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا  ہے۔ پولیس کے مطابق   قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ  نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی  ہے اور اس  نے دعا زھرا کا بوگس نکاح پڑھایا تھا ۔

دعا زہرہ  نامی کم عمر لڑکی  گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی  جس کے کچھ روز بعد لڑکی کے لاہور میں ظہیر احمد نامی لڑکے سے نکاح کا انکشاف ہوا تھا

اسلام آباد پولیس کا شہریوں پر بہیمانہ تشدد ، ایف آئی آر بھی کاٹ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تھانہ کورال پولیس کا نہتے شہریوں پر بہیمانہ تشدد،الٹا زخمی شہریوں کیخلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ۔ایک شخص گرفتار ی کے بعد ضمانت پر رہا،جبکہ دوسرے شدید زخمی کو پولیس نے تھانے لیجا کر غائب کر دیا۔

سی ڈی اے کی زمین الاٹ کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)جعلی دستاویز کے ذریعے سی ڈی اے کی زمین الاٹ کرنیوالا ملزم گرفتار ایف آئی اے اسلام آباد کی کاروائی، جعلی دستاویز تیار کرکے زمین آلاٹ کرانے والا ملزم گرفتارکرلیا گیاذرائع کے مطابق ملزم عمر فاروق ایف آئی اے کوسی ڈی اے زمینوں کے فراڈ پر مطلوب تھا۔ جعلی دستاویزات پر زمینوں کی خرد برد میں سی ڈی اے اور متعلقہ افسران شامل ہیں ایف آئی اے ایف آئی اے نے انکوائری مکمل ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا۔

دعازہرا کیس: نکاح خواں قاری غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کراچی پولیس کے حوالے

لاہور:دعا زہرا کے نکاح خواں اور گواہ کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،پولیس
لاہور:سمن آباد پولیس ٹیم نے نکاح خواں قاری غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کوچند گھنٹے پہلے حراست میں لیا تھا،پولیس
لاہور:دونوں ملزمان کا راہداری ریمانڈ لے کر کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا،پولیس
لاہور:نکاح خواں اور گواہ اصغر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،پولیس
لاہور:عدالت نے دونوں ملزمان کا دو روزہ راہ داری ریمانڈ منظور کیا،پولیس
لاہور:ملزمان پردعا زھرا کا بوگس نکاح پڑھانے کا الزام ہے،پولیس
لاہور:دعا زہرا کی عمر میں تضاد ہے،مزید تفتیش کراچی پولیس کرے گی،پولیس

یاسین ملک پر الزامات، پاکستان کی بھارتی حکام کے جعلی اقدام کی شدید مذمت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات عائد کرنے پر پاکستان نے بھارتی حکام کے جعلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی ہوئی ہے، حریت رہنما محمد یاسین ملک پر لگائے گئے من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کی گئی اور ہندوستانی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی سپرد کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حریت رہنما محمد یاسین ملک اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں، بھارتی سفارت کار کو پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا، بھارتی حکومت کشمیری قیادت کی آواز دبانا، انہیں فرضی محرکات میں پھنسانا چاہتی ہے، کشمیری قیادت کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے کے بھارتی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے، بھارت کا ظلم و جبر، دھمکی آمیز ماحول کشمیریوں کی پرعزم جدوجہد دبا نہیں سکتا۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ کشمیری قیادت کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھ کر یرغمال نہ بنایا جائے، ہندوستان ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی روکے، تمام قیدی رہا کرے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کی جائیں، محمد یاسین ملک کو عائد تمام بے بنیاد الزامات سے بری کرکے رہا کیا جائے، عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری رہنماؤں کے ساتھ روا غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں۔

گیارہ سالہ لڑکے نے 43 کلو سے زائد وزنی مچھلی کا شکار کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پیرس: (ویب ڈیسک) گیارہ سالہ برطانوی لڑکے نے 43 کلو سے زائد وزنی مچھلی کا شکار کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کالم پیٹی نامی لڑکے نے فرانس میں اپنے والد کے ہمراہ مچھلی شکار کر کے بچوں کی کیٹیگری میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
کامن کارپ نامی مچھلی کا وزن تینتالیس کلو سے زائد ہے، بالغوں کے کامن کارپ شکار کرنے کے مقابلوں میں چھیالیس کلو عالمی ریکارڈ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹی نے اپنے ایک من سے زائد وزنی مچھلی کو ’بگ گرل‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مچھلی کو پکڑ کر وہ خود بہت حیران ہیں اور انہوں نے اس سے بڑی مچھلی آج تک نہیں دیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مچھلی کو پکڑتے پکڑتے ان کے بازو شدید تھکاوٹ سے درد کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیٹی نے بتایا کہ مچھلی کے شکار میں 20 منٹ کا وقت لگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، صوبائی وزیر طارق مگسی عہدے سے مستعفی

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر نوابزدہ طارق مگسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار یار محمد رند اور جام کمال کی طرف سے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی وزارت سے مستعفی ہو گئے، وہ عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بھی تھے۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سردار یار محمد رند کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سیاسی قائدین کا رد عمل سامنے آگیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، تحریک پیش کرنے والوں کے پاس شائد مطلوبہ اکثریت موجود ہے، تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، جمعیت ہماری اتحادی ہے ان کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے، بی اے پی کے کل 4 سے 5 ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہیں، جام کمال اپنی پارٹی کو پہلے خود تو متحد کرلیں۔
جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کا تحریک عدم اعتمادپرکہنا ہے کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، ہم جہاں تھے وہی ہیں،، دیکھا جائے گا تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے گنتی کیسے پوری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی جانب سے ہمیں کوئی ہدایات نہیں دیں گئیں، مرکزی قیادت ہماری رائے ضرورلے گی، مرکزی قیادت کو زمینی حقائق سے ضرور آگاہ کریں گے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی بورڈ کے آوٹ ہونیوالے3 پیپر ملتوی کردیئے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی بورڈ کے تین پیپر ملتوی کر دیئے
کمپیوٹر سائنس (مارننگ)، بائیولوجی(مارننگ) اور کیمسٹری (مارننگ) سیشن کے ہونے والے پیپر کینسل کر نے کا مراسلہ جاری
پیپرز کو وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کی وجہ سے کینسل کیاگیا
کرنے کی وجہ پیپر کا وقت سے پہلے آوٹ ہوجانا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کرے گا۔
افسران کی نااہلی کے باعث ریاضی کا پرچہ پہلے ہی کینسل ہو چکا ہے۔