بھارت نے پاکستانی دفاع،ایکشن اور ردعمل جانچنے کے لیے براہموس داغا،لیک رپورٹ میں خوفناک انکشاف

لندن: (ویب ڈیسک) ایک تیر سے دو شکار کرنے والا دنیا میں ننگا ہو گیا ۔ بھارت نے پاکستانی دفاع،ایکشن اور ردعمل جانچنے کے لیے براہموس داغا،لیک رپورٹ میں خوفناک انکشاف ،جان بوجھ کر چلاءے گیے میزایل کو امریکہ اور نیٹو کا اسے غلطی ماننا ہمیں ہر عمل سے پاک کر گیا بھارت نے اس سال 9 مارچ کو پاکستانی دفاع،ریسپانس ایکشن ،سفارتی اورمیڈیاءی ردعمل جانچنے کے لیے جان بوجھ کرہریانہ / سرسہ سےبراہموس میزایل داغا گیا ، جس سے بھارتی وزیر اعظم مودی قبل از وقت باخبر تھے ۔ا س بات کا خوفناک انکشاف بھارت میں غلطی سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے،غلطی کا احساس ہونے پرجسے چند ہی منٹ میں بھارتی حکومت کی ویب سایٹ سے ہٹا دیا گیا۔یہ رپورٹ لیک ہونے سے بھری دنیا میں ننگا ہو گیا ہے ۔رپورٹ میں سپر سونک براہموس میزایل کو تکنیکی غلطی کی بجاءے جانچ کا عمل قرار دیا ہے جس میں بھارت جاننا چاہتا تھا کہ کیا پاکستان کا دفاعی نظام متحرک اور ہوشیار ہے ۔جس کے لیےبھارت کے پنجاب سیکٹر میں روسی اینٹی میزایل شیلڈ سسٹم ایس 400 کو آن کیا گیا تھا اور وہ 100 فیصد فعال تھا ۔تاہم پاکستان نے بھارتی میزایل کے جواب اپنے میزایل نہ چلا کر ہماری (بھارت کی) چال کو ناکام بنا دیا ۔رپورٹ کے مطابق میزایل میاں چنوں میں اس لیے گرا کہ اس میں میاں چنوں کا ایڈریس فیڈ کیا گیا تھا۔بھارت کی خاموش رہنے کی پالسی کامیاب رہی ۔جان بوجھ کر چلاءے گیے میزایل اورجانتے ہوءے امریکہ اور نیٹو کا اسے غلطی ماننا ہمیں ہر عمل سے پاک کر گیا۔

جمعہ کو اسلام آباد کی کال دوں گا، وکلا نے میرے ساتھ جانا ہے: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے سازش کے تحت چوروں اور لٹیروں کو مسلط کر دیا، غلامی نامنظور، پاکستان کو خود مختار اور غیر ت مند قوم بنانا ہے، وکلا برادری حقیقی آزادی کیلئے نکلے۔ جمعہ کو ملتان کے جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، تمام وکلا نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے.
لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ ہے جب تک وکلا شامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی، تحریک پاکستان کو وکلا نے کامیاب کرایا تھا، حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا نے مل کر ساتھ دینا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد جانے کے لیے سب کو دعوت دے رہا ہوں، جمعہ کو ملتان کے جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، تمام وکلا نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، رجیم تبدیل کر کے لٹیروں کو مسلط کیا گیا، یہ ہمیں روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے، مجھے وکلا کی ضرورت ہے، لاہور بار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر 40 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں، دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنے کیسز کو ختم اور این آراو دلوائے، وکلا کو چوروں کے خلاف سپریم کورٹ، ہائی کورٹ جانا چاہیے، اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑنا تو پھر چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں ڈالتے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے جہاد میں شرکت کے لیے وکلا کو دعوت دیتا ہوں، ہمیں اللہ کی زمین پر انصاف قائم کرنا چاہیے، اس تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے وکلا کا ساتھ چاہیے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آسکتی، ہماری تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی، امریکا کی غلامی سے ہمیشہ کے لیے آزادی مل جائے گی، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آسکتی، آپ میرے لیے نہیں اپنے اور بچوں کی حقیقی آزادی کے لیے نکلیں۔

بلوچستان میں پھر سیاسی ہلچل، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سیاسی ہلچل مچ گئی، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبرپورے ہیں، یہ تحریک کامیاب ہو گی۔ تمام جماعتیں مشاورت کرکے نیا قائد ایوان نامزدکریں گی۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کےعوام چاہتے ہیں عبدالقدوس بزنجوکومنصب سے ہٹایا جائے، عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کےعوام اورارکان اسمبلی مایوس ہیں، تحریک عدم اعتماد پرساتھیوں نےدستخط کردیئے ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان فرخ عظیم شاہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ اگلے 5 سال بھی میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 ووٹ درکار ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروانے کے لیے 17 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔
یاد رہے کہ 25 اکتوبر 2021ء کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تاہم اس تحریک سے قبل ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ 9 جنوری 2018ء کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی انہوں نے تحریک سے قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
واضح رہے کہ ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس وقت وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن صوبے میں سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی۔

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لیے نکالے گئے، انہیں عقل آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو عقل کی بات سمجھ میں آتی توآنکھیں بند کر کے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے اور نہ معیشت تباہ،روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند ہوتی ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی اناکی تسکین کیلئے روز جھوٹ بولتے ہیں،عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟
انہوں نے کہا کہ 4سال میں20ہزار ارب قرضے لےکر جھوٹ بول کر گناہوں کا روز بوجھ بڑھاتے ہیں۔
مزید کہا کہ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہو چکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں ،جو لوگ خود نہیں گئے، انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت کا ادراک کریں، عوام فیصلہ کرچکے ہیں ، اس کے سامنے سرجھکائیں۔

جنوبی سوڈان: مویشی چوری کرنے کی کوشش میں 28 افراد ہلاک

خرطوم: (ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان میں مویشی چوری کرنے کی کوشش کے دوران اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے۔
جنوبی سوڈان کے ایک سکیورٹی اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مویشی چوری کرنے کی کوشش میں 28 افراد مارے گئے۔
یہ واقعات شمالی یونیٹی ریاست کی لیر کاؤنٹی میں رونما ہوئے۔ اس کاؤنٹی کے کمشنر اسٹیفین ٹیکر کا کہنا ہے کہ حملہ وار نوجوان تھے اور ان کا تعلق پڑوسی علاقوں سے تھا۔ 18 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔ چرواہے اور ایک خاتون سمیت مقامی دس افراد بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ 2013 سے 2018 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی میں لیر کاؤنٹی کو بد ترین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس تنازع میں قریب چار لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔

طالبان حکومت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی، سراج الدین حقانی

کابل: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ طالبان حکومت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی بلکہ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے البتہ چند امریکی اداروں اور ان کے عزائم پر تحفظات ضرور ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں افغان طالبان کے نائب سربراہ اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری حکومت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی بلکہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔
دہائیوں تک دنیا کے لیے ایک پُراسرار شخصیت رہنے والے وزیر داخلہ سراج الدین نے اپنے پہلے آن لائن انٹرویو میں شکوہ کیا کہ چند امریکی اداروں کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے ہمیں ان کے عزائم پر تحفظات ہیں جو جلد دور کرلیے جائیں گے۔
سراج الدین حقانی نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 برس کے دوران امریکا کے ساتھ دفاعی لڑائی اور جنگ کی صورت حال تھی لیکن جب فروری 2020 میں دوحہ میں امن معاہدہ طے پایا تو ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دینے والے سراج الدین حقانی اس وقت بھی امریکا کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے سر کی قیمت یا گرفتاری میں مدد دینے پر امریکا نے ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم کا انعام بھی رکھا ہے۔
سراج الدین حقانی کا انٹرویو لینے والی ’’سی این این‘‘ کی رپورٹر نے کہا کہ اس انٹرویو سے پہلے ایک اعلیٰ مغربی عہدیدار سے بات کی جنھوں نے طالبان رہنما کی سر قیمت کے حوالے سے کہا کہ اب حالات کافی بدل چکے ہیں، ہم ایک بدلی ہوئی دنیا میں ہے۔
مغربی عہدیدار نے کہا کہ سراج الدین پر امریکیوں کے خون کا الزام ہے لیکن اب سراج الدین حقانی طالبان حکومت کے وہ پہلے وزیر ہیں جنھوں نے اپنے محکمے کی خاتون ملازمین کو ملازمتوں پر واپس بلایا۔
مغربی عہدیدار نے صحافی کو یہ بھی بتایا تھا کہ سراج الدین حقانی افغانستان میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے کافی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کے عسکریت پسند متشدد تحریکوں کے ساتھ روابط بھی ہیں جنھیں وہ جنگ بندی پر راضی کرسکتے ہیں۔
امریکی صحافی کرسٹین امان پور نے سراج الدین حقانی کے ساتھ اپنے انٹرویو کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف امریکا سراج الدین حقانی کو دہشت گرد قرار دیتا ہے وہیں دوسری جانب وہ سمجھتا ہے کہ وہ سراج الدین حقانی کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔
یہ بات امریکی صحافی نے سراج الدین حقانی کے سامنے رکھی تو انھوں نے جواب دیا کہ اس کا فیصلہ کرنا امریکا کا کام ہے۔
خیال رہے کہ افغان وار میں امریکا کو انتہائی مطلوب طالبان کے کمانڈر اور موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو نہ تو کسی نے دیکھا تھا نہ کوئی تصویر دستیاب تھی۔ طالبان حکومت کے بعد بھی کسی کو ان کی تصویر لینے کی اجازت نہیں تھی۔
تاہم 2 ماہ قبل ایک تقریب میں شرکت کے دوران ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دیدی گئی اس طرح پہلی بار سراج الدین حقانی کی تصویر منظر عام پر آئی تھی۔

سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ ’’سفید فام بالادستی‘‘ کی سازشی تھیوری معاشرے کے لیے زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے شہر بفیلو میں سفید فام نسل پرست کی اندھند فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے لواحقین اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی آواز بھرانے گئی اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا۔ سفید فام بالادستی ایک برائی ہے جس کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔
واضح رہے کہ 15 مئی کو نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نوجوان نے سیاہ فام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 10 سیاہ فام ہلاک ہوگئے تھے۔ گرفتاری کے بعد اعترافی بیان میں حملہ آور نوجوان نے خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دیا تھا۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے رواں سال شادی کا ارادہ کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر کے فرق کے باعث خبروں کی سُرخیوں کا حصہ رہنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ رواں سال شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
معروف اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور چار سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں، تاہم اب وہ شادی کرکے اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی رواں سال موسم سرما یعنی نومبر یا دسمبر میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے شادی مبینہ طور پر ممبئی میں ہوگی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ اب تک ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی جانب سے شادی کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ رمیز راجہ کو اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا، دیگر مسائل کی وجہ سے فوری فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں نیا چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے گا، کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لئے ڈیپارٹمنٹ سپورٹس بحال کی جا رہی ہے۔

جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی

لندن: (ویب ڈیسک) انگلیںڈ نے نیوزی لیںڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینڈن میک کولم کے انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہونے کے بعد انگلش ٹیم میں تجزبہ کار جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ہیری بروک اور متیھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ بالنگ میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی ایکشن میں نظر آئے گی، دونوں بالرز کی جوڑی نے انگلینڈ کے لیے 1 ہزار 177 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کو تین پلئیرز کی انجریز کا سامنا ہے جس میں ثاقب محمود، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔
کپتان بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، جونی بیرسٹو، جو روٹ، ہیری بروک، زیک کرولی، بین فوکس، جیک لیچ، ایلکس لیز، کریگ اوورٹن، میتھیو پوٹس اور اولی پوپ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرس سلورووڈ نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پال کالنگ ووڈ کو نگراں کوچ کے طور مقرر کیا گیا تھا۔