ایشیائی اچھے باکسر کیوں نہیں بنتے؟ عامر خان نے وجہ بتا دی

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) نہاری، پائے ،اور سالن، چپاتی کھاکر باکسنگ میں کیریئر بنانا ممکن نہیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایشیا میں باکسنگ کا رجحان نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کھانوں کے باعث ایشین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر نام نہیں کما سکتے۔ چیمپئن بننے کے لیے یہ صحیح نہیں ہے، سابق عالمی چیمپئن کا کہنا ہے کہ ایشین سے زیادہ انگلش فائٹرز زیادہ مضبوط ہیں کیونکہ ان کی خوراک بہتر ہے۔
اگر آپ ہمیں انگریز کھلاڑیوں کے خلاف کھڑا کرتے ہیں تو ان کی خوراک بہت بہتر ہے، اور ہم سے زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کھلاڑی بننے کے لیے اپنے جینے کا طریقہ بدالا، خوش قسمتی سے، میں نے یہ کام جلدی عمر میں شروع کیا۔
عامر خان نے بتایا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں ایشیائی ہیں، باکسنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمیں منتخب ہی نہیں کیا جائے گا، لیکن وہ میری مثال لے سکتے ہیں، کہ میں اپنی محنت سے اس فیلڈ میں اپنا نام بنایا۔
واضح رہے 13 مئی کو دو دفعہ کے عالمی چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔
باکسر عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔

سری لنکن وزیراعظم کا قومی ایئرلائن کی نجکاری کا اعلان

سری لنکا: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے نئے وزیراعظم نے ملکی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے حل کے لیے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔
اقتصادی بحران کے حل کے لیے نئی حکومت متعدد اصلاحات کر رہی ہے۔ وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ عوامی ریلیف کے لیے ایک خصوصی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ملکی معاشی صورت حال اتنی خراب ہے کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے پڑ رہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران کے تناظر میں صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے وکراماسنگھے کو گزشتہ جمعرات کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے کام پر پانی پھیر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آ ر او 2 حاصل کرنا ہے اور سازشی ٹولے نے میری ٹیم کے تمام کاموں کو ختم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹایا گیا تو رجیم چینج سے قبل ہماری شرح نمو 6 فیصد کے قریب تھی۔
دوسری جانب تنظیم اسلامی پاکستان کے وفد نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفد نے اقوام متحدہ اسمبلی میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری پر عمران خان کی تعریف کی۔
وفد نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منائے جانے کی بھی تعریف کی اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں لاتحہ عمل کی تیاری پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر ایمان رکھنے والی قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے اور بیرونی طاقتوں کی ایما پر قوم کو تاریخی و تہذیبی ورثے سے جدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے جبکہ دینی و مذہبی شخصیات و جماعتوں کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی یا نہیں، شفقت محمود

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سمجھ ہی نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے جبکہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین تو ووٹ بھی کاسٹ کر چکے ہیں اور منحرف اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے باوجود قانون ڈھونڈا جا رہا ہے۔ پارٹی قوانین کے خلاف اراکین لوگ مخالفین کو ووٹ ڈالتے ہیں اور سپریم کورٹ اخلاقیات کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے معاملے کا ہی علم نہیں ہے اور الیکشن کمیشن کہتی ہے کہ سمجھ نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو آئین کے مطابق چلنا ہوتا ہے اور اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ نااہل قرار دیا جائے گا۔ سندھ ہاؤس میں جو منڈی لگی وہ سب نے دیکھا، کراچی سے بوریوں میں پیسے بھر کے لائے گئے اور تقسیم ہوئے، یہ جمہوریت نہیں بلکہ اس پر داغ لگایا گیا ہے۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9ریکارڈ

لاہور: (ویب ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے سبب علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 127 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ریسلر کا ریفری پر حملہ، تاحیات پابندی عائد

ہریانہ : (ویب ڈیسک) بھارت میں پہلوان ستیندر ملک کو ریفری پر حملہ کرنے پر تاحیات پابندی کی سزا سنا دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے پہلوان نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں ریفری پر حملہ کر دیا تھا، انہیں گالیاں دیں اور تھپڑ بھی مارے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر ستیندر ملک کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا۔
برمنگھم کامن ویلتھ کے لیے سلیکشن ٹرائلز کے دوران یہ مناظر دیکھنے کو ملے جس نے سب کو حیران کر دیا، جہاں ستیندر ملک کو آخری راونڈ میں 125 کلو گرام وزن اٹھانا تھا، جہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کامن ویلتھ گیمز میں کولیفائی کرنے کے لیے ناکام ہو گئے.
شکست برداشت کرنے کی بجائے کھلاڑی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سامنے ہی بین الاقوامی ریفری پر حملہ کر دیا۔ اس رویے کے بعد بورڈ نے ستیندر ملک پر تاحیات پابندی عائد کر دی، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کی بے ضابطگی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اس لیے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

جانوروں میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خدشہ

جانوروں میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خدشہ

محکمہ صحت پنجاب نے گائیڈلائنز جاری کردیں

عید الاضحی سے قبل جانوروں کی نقل و حرکت کےباعث کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ

جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد، بیوپاری اور قصائی بھی کانگوں وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں، محکمہ صحت

کانگووائرس جانوروں پر پلنے والے چیچڑکےکاٹنےیامتاثرہ جانور اور مریض کے خون کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے، محکمہ صحت

کانگوں وائرس سے بخار، جسم اور پٹھوں میں درد، گردن میں اکڑن، سر درد، آنکھوں کاانفیکشن ہوسکتا ۔۔محکمہ صحت

کانگو وائرس سے الٹی، پیٹ میں درداور گلے میں انفیکشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، محکمہ صحت

محکمہ صحت نے مویشی منڈی میں بچوں اور بزگ افراد کو داخل ہونے سے منع کردیا

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت

گوجرانوالہ : (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آج کے جلسے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔
گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی این او سی کو 37 شرائط کے ساتھ مشروط کیا ہے۔ جن میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جلسے میں اہم ملکی اداروں کے خلاف بات نہیں کی جائے گی۔
این او سی میں شامل کردہ شرائط کے مطابق سرکاری املاک کے نقصانات کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہو گی اور جلسہ پرامن ہو گا۔ کسی کی تشہیری بینرز یا پارٹی پرچم کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔
جلسے کے بعد اسٹیڈیم گراؤنڈ کی بحالی کے لیے جلسہ انتظامیہ پابند ہو گی۔
اس سے قبل وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ مؤخر

لاہور : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ مؤخر کردیا۔الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پرفیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پرگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شعیب اختر کا بالنگ ایکشن غیر قانونی تھا، سہواگ کا الزام

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کھلاڑی سہواگ نے پھر شعیب اختر پر الزام لگا دیا، کہا شعیب اختر غصے میں تیز بالنگ کرانے کیلئے بال تھرو کرتے تھے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا، کہا کہ کہ شعیب اختر بولنگ کراتے ہوئے ہاتھ چھپا کر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکر گیند کرواتے تھے۔
بھارتی ڈیجیٹل شو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا۔
شعیب جانتا ہے کہ وہ اپنی کہنی کو جھٹکا دیتا تھا، وہ جانتا تھا کہ وہ بھی وٹا مار رہا ہے۔ ورنہ آئی سی سی اس پر پابندی کیوں لگائے گی؟ بریٹ لی کا ہاتھ سیدھا نیچے سے آتا تھا، جس وج سے بال سمجھنے میں آسانی ہوتی تھی، لیکن شعیب کے ہاتھ اور گیند کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا تھا۔
اس سے پہلے بھی وریندر سہواگ پاکستانی فاسٹ بالر کو نشانہ بنا چکے ہیں، تاہم ابھی تک ان کے اس الزام پر شعیب اختر کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔