قومی کرکٹر محمد حسنین کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید

لاہور : (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر محمد حسنین کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں۔ محمد حسنین نے باولنگ کرواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
قومی کرکٹر محمد حسنین نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی باولنگ کروانے کی تازہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ انشاءاللہ جلد کرکٹ میں واپسی کروں گا۔
واضح رہے کہ محمد حسنین کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں باولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔
محمد حسنین نے لمز یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں دو ان آفیشل ٹیسٹ کرا رکھے ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے۔
وزارت خزانہ کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دوحہ میں موجود ہے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں قرض کی فراہمی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر قرض کے حصول کے لیے ایک پروگرام طےکیا تھا جس میں تین ارب ڈالر ملک کو وصول ہو چکے ہیں۔
تاہم گذشتہ حکومت کی جانب سے تیل پر سبسڈی کے خاتمے اور تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس کے بارے میں واضح یقین دہانی نہ کرانے پر یہ پروگرام کچھ مہینوں سے تعطل کا شکار تھا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں جن میں ڈیزل و پیٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کا خاتمہ، صنعتوں کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا خاتمہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ، ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ اور مالیاتی خسارہ کم کر نا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے نرخ میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کے ساتھ ساتھ پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دس، دس روپے کمی کرتے ہوئے قیمتوں کو اگلے مالی سال کے بجٹ تک منجمد کر دیا تھا۔

سابق انگلش کرکٹر ڈیرن گاف کی لاہور کے گلی کوچوں کی سیر

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر ڈیرن گاف نے دورہ لاہور شاندار قرار دے دیا۔ سابق فاسٹ بالر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بے انتہا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر میں دورہ پاکستان ضرور کرےگی۔
سن دو ہزار میں انگلش کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنیوالے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیرن گاف ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں۔
لاہور قلندرز کی دعوت پر آئے ڈیرن گاف نے لاہور کے گلی کوچوں ،تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور دیسی کھانوں کا مزہ لیا۔ لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز کا جائزہ بھی لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ بہترین رہا ہے مجھے یاد ہے میں سن دو ہزار میں آیا تھا ہم کراچی میں جیتے تھے لاہور میں ہارے تھے۔۔ یہاں کی مہمان نوازی بہترین ہے۔
سابق انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ضرور دورہ کریگی ۔۔ یہاں پی ایس ایل کے میچز کھیلے گئے ہیں ۔۔ سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے بتایا کہ ایم ڈی یارک شائر کاوئنٹی ڈیرن گاف کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کا تبادلہ اور انگلینڈ میں ٹرائی اینگولر ٹورنامنٹ کروائینگے۔

مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے کا متن ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے،جس میں خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے دو نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو لائیٹر کی مدد سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور ویڈیو میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ٹک ٹاکرز کی ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی مسجد میں نماز پر پابندی منسوخ کردی

شمالی ہند: (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے شمالی ہند میں واقع تاریخی گیان واپی مسجد میں مسلمانوں کے نمازوں کے بڑے اجتماعات پر پابندی کے فیصلہ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے نماز کے حق میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ جس علاقے میں ہندومذہبی آثار پائے جاتے ہیں، ان کی حفاظت کی جانا چاہیے۔
یاد رہے ایک سروے ٹیم نے کہا تھا کہ اسے اس مسجد کی جگہ پرہندو دیوتا شیواور دیگرمذہبی علامات کے آثار ملے ہیں۔ اس سے پہلے بھی تاریخی بابری مسجد پر ہندو مسلم تنازع خطرنات فسادات کا باعث بنا تھا۔
سپریم کورٹ نے یہ حکم مقامی عدالت کے گیان واپی مسجد سے متعلق فیصلہ کے ایک دن بعد جاری کیا ہے۔ مقامی عدالت نے مسجد میں مسلمانوں کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ سنایا تھا اور کہا تھا کہ وہاں نمازکے اجتماعات کو صرف 20 افراد تک محدود ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ وارانسی ہندومت کا مقدس ترین شہر سمجھاجاتا ہے۔
مقامی عدالت نے اس مسجد کے سروے کا حکم اس وقت دیا تھا جب پانچ خواتین نے مسجد کے ایک حصے میں ہندو رسومات ادا کرنے کی اجازت مانگی تھی اور کہا تھا کہ ایک بار اس جگہ پرایک ہندو مندرموجود تھا۔
وزیراعظم نریندرمودی کے حلقے میں واقع گیانوپی مسجد شمالی اترپردیش کی متعدد مساجد میں سے ایک ہے جن کے بارے میں کچھ ہندوؤں کا خیال ہے کہ انھیں مسمارشدہ ہندومندروں کی جگہوں پرتعمیرکیا گیا تھا۔

موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئےبس الٹ گئی،3مسافر جاں بحق

منڈی بہاوالدین: (ویب ڈیسک) موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیزرفتارمسافر بس الٹ گئی،3مسافر جاں بحق 31 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
منڈی بہاوالدین کے علاقہ چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی نمبرM1675ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی۔ چیمہ چوک کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔
مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے، ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں شروع جاری ہیں۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے روڈ کلیئر کروایا جا رہا ہے

حکومت کا آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔
وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اور انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کچھ بجٹ کے بعد کریں گے، انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی، عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی، پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا، آئندہ بھی قانون کے تحت چلیں گے: حمزہ شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پہلے بھی ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا، آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت چلیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں اراکین پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی، سید حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان احمد محمود شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، مل کر خلق خدا کی خدمت کریں گے، عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ عناصر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

اثاثہ جات ریفرنس: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ عدالت نے تین شریک ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا۔ ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ بعد ازاں عدالت نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ عدالت نے تین شریک ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری تک روک دیا۔

ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈارکوگرفتارکرکے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔

بعد ازاں عدالت  نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔