Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
    • سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
    • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
    • حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
    • عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
    • ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
    • پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
    • سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
    • 17 ستمبر تک بارشوں کی نوید
    • پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نا اہلی بھی ہے شاہدآفریدی
    • نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:چودھری شجاعت حسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران قاتلانہ حملہ: وفاق کے تحقیقات میں عدم تعاون پر پنجاب کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

    By Khabrain Newsجنوری 6, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں وفاقی ادارے تعاون نہیں کر رہے، پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے کے بعد مذہبی رنگ دیا گیا، رانا ثنا، میاں جاوید لطیف، مریم نواز جیسے لوگوں نے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی، مذہبی رنگ دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جن لوگوں کو گھر میں دوسری دفعہ کوئی سالن نہیں دیتا وہ لیڈر بنے ہیں۔
    میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ حقائق اور شواہد سامنے آ رہے ہیں، ملک کے سب سے بڑے لیڈر کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، عمران خان کی دنیا میں بھی ایک پہچان ہے، فرانزک کے حوالے سے وفاقی ادارے تعاون کیوں نہیں کر رہے؟، جے آئی ٹی کو چیزیں فراہم نہیں کی جا رہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، عدلیہ سے مودبانہ گزارش ہے جوڈیشل کمیشن بنائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
    سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ پنجاب میں حکومت تبدیل کرنا چاہتے ہیں، سب کے کرتوت سامنے آجائیں گے، کیسز ختم اور اشتہاری ملک میں واپس آ رہے ہیں، تحریک انصاف کا ہر ایم پی اے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نے عمران سے پہلے کئی لوگوں کو مائنس کیا، کسی کو آڈیو، کسی کو ویڈیو کے نام پر مائنس کیا گیا، یہ عمران خان کی مقبولیت سے ڈر رہے ہیں، ان کو پتا ہے عوام ان کے ساتھ نہیں ہے، یہ گھوڑا اور میدان ہے آجائیں۔
    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملک کی صنعتیں بند لیکن ان کے کیسز تو معاف ہو گئے ہیں، 22 کروڑعوام کے ساتھ اتنی بڑی ڈکیتی ہو گئی اور ادارے کیوں خاموش ہیں، عمران خان نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا، یہ 13 جماعتیں نہیں مافیاز ہیں، ان مافیاز کے 3 گروپ ہیں، نواز، زرداری، مولانا فضل الرحمان ہیں، ججز کو ڈرانا دھمکانا، رشوت دینا ان تینوں مافیاز کی تاریخ ہے، یہ ایک مافیا ہے جو نہیں چاہتا پاکستان ٹھیک ہو، ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں صرف حکمرانی کرتے ہیں، ان کا سب کچھ بیرون ملک ہے
    اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ سازش کے تحت عمران خان پر حملہ کیا گیا، ایک ایسا شخص جو دماغی توازن کھو چکا ہے کہتا ہے گولی نہیں لگی، عمران خان ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں ان کی ایف آئی آر کیوں نہیں درج ہو رہی، جوڈیشل کمیشن معاملے کو دیکھے، اسی لیے تو ہم جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی

      سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.