تازہ تر ین

آبی کنول کی سب سے بڑی قسم نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ دیے

لندن: (ویب ڈیسک) گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی امریکا کے مقامی دیو آسا آبی کنول کی ایک قسم نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے وکٹوریا بولیویانا کو آبی کنول کی سب سے بڑی قسم، آبی کنول کے سب سے بڑے پتے اور سب سے بڑے غیر منقسم پتے کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
محققین کی ایک ٹیم نے آبی کنول کی اس قسم کی شناخت کچھ ہی عرصہ قبل کی تھی۔
یہ قسم لندن کے رائل بوٹنک گارڈنز میں 177 سال سے موجود تھی لیکن دریافت سے قبل اس دیو آسا آبی کنول کو وکٹوریا ایمازونِکا سمجھا جاتا تھا۔
یہ نئی قسم 100 سال سے زائد عرصے میں جائنٹ آبی کنول کی دریافت ہونے والی پہلی نئی قسم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain