تازہ تر ین

ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم 8 سال بعد گرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کراچی نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکارکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم8 سال بعدگرفتارکرلیا ۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کراچی کے مطابق گرفتار ملزم سے30 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اعجازکالا ٹریفک اہلکار کی شہادت میں ملوث ہے ، ملزم پرقتل،اقدام قتل،دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج تھا ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے 2014میں ڈیوٹی پرموجود ٹریفک اہلکارمحمد منشا کو نشانہ بنایا، محمد منشا ساتھی اہلکاروں سمیت ٹریفک سگنل پرڈیوٹی انجام دے رہا تھا ، موٹر سائیکل پرسوار دو ملزمان آئے اورمحمد منشا پرفائرنگ کردی ، فائرنگ کےدوران ایک رکشہ ڈرائیورکوبھی گولیاں لگی تھیں ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اس واقعےمیں ٹریفک اہلکار محمد منشا ہسپتال میں ہی شہید ہوگیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain