تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کیلئے بہت بڑا اقدام ہے: اسد قیصر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کیلئے بہت بڑا اقدام ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جج کو تاریخی فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
لاہور ہائی کورٹ فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، ہم نے پشاور ہائی کورٹ میں بھی کیس کیا ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہونے چاہیے، 90 دن میں الیکشن کروانا آئین میں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، پی ڈی ایم حکومت نے 8 مہینے میں ملکی معیشت تباہ کر دی، ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی اپنے عروج پر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain