Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صدر علوی سے حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

    By Khabrain Newsفروری 21, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال کے حوالے آگاہ کیا گیا۔
    صدر مملکت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گھناؤنے جرائم کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو سکے، پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
    صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی ہر ممکن اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، جینوسائڈ واچ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر نسل کشی کے دہانے پر ہے۔
    ملاقات کے دوران صدر نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن آف انکوائری کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا، بین الاقوامی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نافذ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جرائم پر جوابدہ بنایا جائے۔
    اس موقع پر حریت قیادت نے صدر مملکت کو وادی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں اب تک 6 لاکھ کشمیری شہید ہو چکے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں گھر جلا کر تباہ کر دیئے گئے جبکہ کشمیر کو 9 لاکھ افواج کے ہاتھوں یرغمال بنا رکھا ہے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں پر بے مثال فوجی محاصرہ اور پابندیاں بھی عائد ہیں۔
    حریت قیادت نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ کشمیری قیادت کو جیل میں ڈالنا، ماورائے عدالت قتل، گرفتاریاں اور کشمیری نوجوانوں پر تشدد ایک معمول بن چکا ہے، بھارت کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو نقصان پہنچا رہا ہے، بھارت کشمیری عوام کو دبانے کے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.