لاہور: (ویب ڈیسک) جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر کو آج مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو تین ایم پی او کے تحت بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں کو 30 روز تک مختلف جیلوں میں رکھا جائے گا۔
جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والوں کو 1 ماہ مختلف جیلوں میں رکھنے کا فیصلہ
