وارانسی :(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اکانکشا دوبے اترپردیش کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوجپوری شوبز انڈسٹری میں ماڈل سے اداکاری میں قدم رکھنے اور اپنی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نوجوان فنکارہ اکانکشا دوبے کی لاش اتوار کو وارانسی کے ایک ہوٹل میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔
بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اکانکشا کی انسٹاگرام پر بھی فالوونگز بہت زیادہ تھیں اور ان کی ویڈیوز کے ویوز کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کے قریب سے خودکشی نوٹ نہیں ملا، ہوٹل کے کیمروں اور مہمانوں کے رجسٹرز سے اداکارہ سے ملنے کے لیے آنے والوں کا ریکارڈ جمع کر رہے ہیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
