تازہ تر ین

بھارت : کورونا وائرس کے 10 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا ، بھارت میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 158 نئے کیسز سامنے آگئے جو کہ گزشتہ روز سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 7 ہزار 830 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ملک میں اس وقت 44 ہزار 998 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے 10 سے 12 دنوں تک کیسز میں اضافہ ہوگا جس کے بعد کیسز کم ہو جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اومیکرون کے ویرینٹ کے باعث ہیں جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور اس کے خلاف ویکسین مؤثر ہیں۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنےکی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain