کوئٹہ:(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پوسٹ پر موجود جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا ۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں سے بھتا خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔
بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان شہید

