تازہ تر ین

عدالتی معاملات پر نئے قانون کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظرثانی کے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عملدرآمد روک چکی ہے جبکہ درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس پر فوری عمل درآمد روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain