تازہ تر ین

لیڈر جیل کی گرمی برداشت نہ کر سکے، ورکر قائم ہے، گھبرایا بھی نہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لیڈر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر سکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں، پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی بحران میں داخل ہو گیا ہے، ترسیلات کم ،ایکسپورٹ کم، انڈسٹری بند، گروتھ منفی اور ڈالر نایاب ہوچکا، یہ ہیں زمینی حقائق۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اور ججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہی ہے، تمام مسائل کا حل الیکشن میں ہے، بے گناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین اور گھمبیر ہوجائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ریاست کو نہیں اپنی تباہ حال سیاست کو بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپے کا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے، آئین عمل کیلئے ہوتا ہے کیبنٹ میں رکھنے کیلئے نہیں، آئین کو موم کی ناک بنا دیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، وزراء کے بیانات الیکشن ہونے نہ ہونے کے شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں، 13 اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈ لائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا، ترکیہ نے زلزلے ، معاشی تباہی کے باوجود الیکشن کروایا جس سے اس کے حالات ٹھیک ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain