Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر
    • محمود اچکزئی کیخلاف پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بلند
    • پٹرول 1.91 روپے مہنگا ڈیزل 1.19 روپے فی لیٹر سستا
    • جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں
    • مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
    • ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے
    • سعودی آرامکو نے ایشیا کیلئے تیل سستا کر دیا، قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
    • بہت جہالت دکھا لی’ اب ذرا حقیقت بھی جان لیں: عظمیٰ بخاری
    • راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا
    • نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز’ گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی
    • معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اوالین ترجیح وزیر خزانہ
    • گورنر راج آج لگا لیں مجھے فرق نہیں پڑتا بیشک میری جان لے لیں عوام دشمن پالیسی نہیں مانوں گا سہیل آفریدی
    • بھارت ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج راہول گاندھی کچھ دیر پہلے کیلئے برقرار
    • سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کاروائی 5 خوارج ہلاک 2 زخمی
    • آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا تقاضا پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند
    • ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز
    • شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے متجاوز بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا خدشہ
    • ڈیرہ اسماعیل خان فائرنگ کے 2 واقعات ایف بی آر’پولیس کے5 اہلکار شہید’
    • 10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
    • پنجاب میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار

    By Khabrain Newsجنوری 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی پر اُن کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    20 جنوری کی صبح شعیب ملک نے اپنی اور ثنا جاوید کی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرکے کیپشن میں ‘الحمدللہ’ اور قرآن پاک کی آیت بھی لکھی تھی، شادی کے اعلان کے بعد سے شعیب ملک پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔

    شعیب ملک کی دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی طلاق کی تصدیق بھی کردی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

    اب آج 21 جنوری کی صبح ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک نوٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے اپنی بہن اور شعیب ملک کی طلاق کی تصدیق کی۔

    انعم مرزا نے کہا کہ “ثانیہ نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے لیکن آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات آپ کو سب کو بتا دے کہ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کو کچھ ماہ گزر گئے ہیں”۔

    اُنہوں نے اپنی بہن کا پیغام مداحوں تک پہنچاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “ثانیہ نے شعیب کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے”۔

    انعم مرزا نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ “ثانیہ کی زندگی کے اس مشکل مرحلے میں آپ سب سے درخواست ہے کہ کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں اور ثانیہ کی پرائیوسی کا خیال رکھیں”۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

    دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

      کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

      سوراو گنگولی دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ مقرر

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.