Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • ایران جنگ نہیں، امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
    • ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان
    • پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بورڈ ممبران کی فیس کی منظوری
    • لاہور ہائیکورٹ 100 سالہ والدہ کو بیٹے کے ساتھ بھیج دیا گیا
    • باسکٹ بال لیجنڈ باب پیٹٹ 93 برس کی عمر میں چل بسے
    • پی آئی اے کا مالدیپ کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا منصوبہ
    • پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا
    • غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی
    • کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز
    • وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت
    • سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کی پروقار تقریب
    • لیسکو کے 33 ہزار خراب بجلی کے میٹرز تاحال تبدیل نہ ہو سکے
    • کفایت شعاری مہم پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 20 فیصد کمی
    • خسارے میں کمی کیلئے 289 ڈاک خانے بند
    • شاہدرہ ٹائون، بھتہ خوروں نے تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا
    • بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جانا ضروری:فیصل کامران
    • آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات
    • ایشن گیمز ہاکی پاکستان نے چین کو 3.0 سے شکست دے دی
    • 27ستمبر کو ٹوڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ائی جی پنجاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی کا احتجاج : لاہور میں رہنما سمیت 6 گرفتار، وکلاء کو پارکنگ میں بند کر کے تالا لگا دیا گیا

    By Khabrain Newsمارچ 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کی کال دینے والی پی ٹی آئی کے لاہورمیں احتجاج کے دوران رہنما شہزاد فاروق سمیت 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہورمیں احتجاج کرنے والے وکلاء کو بھی پارکنگ ایریا میں بند کرکے تالا لگا دیا گیا۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے عام انتحابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج 2 مارچ بروز ہفتہ کو ملک بھرمیں احتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے، پولیس نے اس اعلان کےبعد اسلام آباد اور لاہورمیں سیکیورٹی سخت کردی۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے راولپنڈی، لاہو, فیصل آباد، چکوال، حیدرآباد، دھابیجی، لیہ، کراچی، خانیوال، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ سمیت دیگرشہروں میں جاری ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ان کی جماعت کے کارکنان آج ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

    پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ سے شئیر کیے گئ پیغام میں کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے.

    پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ جعل ساز حکومت کیخلاف جمہوری حق استعمال کریں اور پرامن احتجاج کے ذریعے اپنا حق واپس لیں۔

    ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ العمل رہے گی۔

    ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 ضلعی انتظامیہ کو عوامی مفاد میں احکامات جاری کرنے کا اختیار دیتی ہے جس سے مخصوص مدت کے لئے کسی سرگرمی پر پابندی لگ سکتی ہے۔

    اس حوالے سے گشت بڑھا تے ہوئے شہر کے ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

    گشت کے لیے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیارہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں او چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

    پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کارش ہوسکتا ہے اس لیے شہری اس جانب غیرضروری سفرسے گریزکریں۔

    شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پ اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    لاہور

    لاہورمیں بھی پولیس نے جی پی او چوک، جیل روڈ اور پنجاب اسمبلی کے باہر اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

    جی پی او چوک پر کم از کم 3 قیدی وین موجود ہیں، پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئے گا اسے گرفتار کریں۔

    احتجاج پر پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق سمیت6 کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی وکلاء کوہائی کورٹ پارکنگ ایریا تک محدود کرتے ہوئے پارکنگ ایریا کوباہرسے تالہ لگا دیا گیا ۔

    وکلا ء ن پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں ہمارے ہاتھ میں کوئی اسلحہ تونہیں ہے جس پر پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ آپ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

    پنجاب میں 30 سے زائد مقامات پر احتجاج

    پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج کے لیے صرف صوبہ پنجاب میں 30 سے زائد مقامات کا اعلان کیا ہے۔

    احتجاج کے لیے ہفتہ کی صبح11 بجے کا وقت دیا گیا۔

    صوبہ سندھ بالخصوص ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدر آباد میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جہاں حلیم عادل شیخ ریلیوں کی قیادت کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.