تازہ تر ین

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج منگل کے روز بھی سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2135ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 223900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2315روپے کے اضافے سے 191958روپے ہوگئی۔
سونے کے نرخوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain