Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابلِ استطاعت
    • بین الا قوامی موسمیاتی فنڈز طریقہ کار آسان مالی معاونت تک رسائی تیز کریں وزیرخزانہ
    • جماعت اسلامی وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان 
    • ایران کی امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط قطر کے ذریعے پیغام پہنچا دیا
    • پشاور اسلام آباد موٹر وے کل سے بند
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 18 ہزار اہلکار82کروڑ 70لاکھ مانگ لیے: ذرائع
    • پاکستان آئی ایم ایف کے مزکرات رواں ہفتے شروع ہونیکا امکان
    • پاکستان سعودیہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے پر ویزا شرائط ختم
    • 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
    • مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کام جاری رکھیں گئے اسحاق ڈار
    • اقوام متحدہ کی ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان کے ساتھ رابطے کی تصدیق
    • یہ زبان اور حرکتیں جنگلیوں کی ہی ہوسکتی ہیں پختون تو عورتوں کی عزت کرنے والے لوگ ہیں: عظمیٰ بخاری
    • ایران وینز ویلا کیوباکی باری صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    • مسلح افواج ملکی استحکام کے لئے پر عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان کی روس ساتھ مشترکہ فوجی مشق دروزبہ اور عمان سے وشاق الجبل کا آغاز
    • ایران کی امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
    • پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات انتئہائی اہمیت کے حامل شہباز شریف
    • گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
    • میکل آرٹیٹا کا آرسنل کے ساتھ نیا معاہدہ طے
    • NFCخیبرپختونخواکو انسداد دہشت گردی کیلئے ڈیڑھ ارب ملےعطا تارڑ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ

    By Khabrain Newsاپریل 30, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     نیویارک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رشوت دینے کی رقم چھپانے کے کیس میں گواہوں اور دیگر افراد پر الزامات عائد نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ مزید حکم عدولی پر جیل بھیج دیا جائے گا۔

    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری مقدمے کی سماعت کرنے والے جج جسٹس جووان میرکان نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ اگر خلاف ورزی جاری رکھی تو جیل بھیجنے کے لیے غور کیا جائے گا۔

    جج نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد جرمانہ کافی نہیں ہے لیکن اس سے زیادہ جرمانہ عائد کرنے کے لیے اس عدالت کے پاس اختیار نہیں ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ عدالت اپنے قانونی احکامات کی جان بوجھ خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی اور اگر حالات کے مطابق ضروری سمجھا گیا تو جیل بھیجنے کی سزا بھی سنائے گی۔

    خیال رہے کہ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کردی تھی کہ وہ گواہوں اور کیس سے منسلک دیگر افراد پر الزامات عائد نہ کریں لیکن سابق صدر دیگر افراد پر مسلسل الزام تراشی کرتے رہے۔

    عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آن لائن دیے گئے 9 مختلف بیانات پر جرمانہ عائد کیا اور فی بیان ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے اور کہا کہ گواہوں اور کیس میں دیگر افراد پر الزامات عائد کرنے سے روکا گیا تھا لیکن وہ باز نہیں آئے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پروسیکیوٹر نے ممکنہ خلاف ورزی کے 10 پوسٹیں عدالت کے سامنے رکھے تھے، مذکورہ پوسٹیں 10 اپریل سے 17 اپریل کے دوران کی گئی تھیں اور ان میں ایک مضمون بھی شامل تھا، جس میں ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ‘عادی جھوٹا’ قرار دیا گیا تھا۔

    عدالت نے ٹرمپ کو مذکورہ الزامات ان کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل کے اکاؤنٹ اور مہم کی ویب سائٹ سے ہٹانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے پر خبرایجنسی کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا تاہم وہ کہتے رہے ہیں کہ یہ حکم ان کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے امریکی صدارتی انتخاب کے امیدوار ہیں اور ان کے خلاف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینئیلز کو 2006 میں پیش آنے والے واقعے پر خاموش رہنے کے لیے ادا کیے گئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے اور عدالت میں سماعت ہو رہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابلِ استطاعت

      ایران کی امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط قطر کے ذریعے پیغام پہنچا دیا

      پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.