Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    By Khabrain Newsمئی 14, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارت میں 110 روز میں 200  فلائٹس میں سوار ہو کر مسافروں کے سامان سے لاکھوں مالیت کا سونا اور قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی پولیس میں حیدرآباد دکن سے دہلی جانے والی پرواز کی خاتون مسافر نے اپنے ہینڈ بیگز سے 7 لاکھ روپے کے زیورات چوری کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

    اسی طرح پولیس کو امریکا سے بھی ایک شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ دوران پرواز اس کے کیبن بیگ سے 20 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری ہو گیا تھا۔

    دہلی پولیس کے افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ تفتیش کے دوران پتا چلا کہ یہ چوریاں تواتر اور منظم طریقے سے انجام دی جا رہی ہیں۔ ایسے واقعات 200 کے قریب ہیں جن کا ملزم شاید ایک ہی شخص ہے۔

    ملزم نے زیادہ تر بزرگ خواتین اور مردوں کے سامان سے قیمتی سامان چوری کیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ان تمام 200 پروازوں کا معائنہ کیا گیا جس میں ایک شخص کو ہر  پرواز میں دیکھا گیا۔

    پولیس کو اسی ایک مسافر پر شک ہوا اور ایئرلائن انتظامیہ کے ریکارڈ سے حاصل موبائل فون پر کال کی گئی تو نمبر غلط تھا جس سے پولیس کا شک یقین پر بدل گیا۔

    ملزم کو دہلی کے پہاڑ گنج سے گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت راجیش کپور کے نام سے ہوئی اور اس کے گھر سے بڑی مقدار میں چوری کردہ سونے زیورات برآمد کرلیے گئے۔

    دہلی پولیس کی ڈپٹی کمشنر اوشا رنگرانی نے بتایا کہ ملزم ان مسافروں کو نشانہ بناتا جو کنیکٹنگ فلائٹس لے رہے تھے۔ مثال کے طور پر، اپریل میں حیدرآباد سے دہلی جانے والی خاتون کو دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے سے امریکا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ہونا پڑا۔

    اسی طرح امریکی باشندہ ورجندرجیت سنگھ امرتسر سے جرمنی کے فرینکفرٹ جا رہا تھا اور دہلی سے اس کی کنیکٹنگ فلائٹ تھی۔

    بزرگ اور خواتین مسافر ملزم کا آسان ہدف تھے۔ وہ ہوائی اڈے پر ان کے رویے کا مشاہدہ کرتا۔ پھر ان سے دوستیاں کرتا اور اپنی سیٹ تبدیل کروا کر ان کی برابر والی نشست پر بیٹھتا۔

    اس طرح باتوں باتوں میں بیگیج ڈیکلریشن سلپ پر دی گئی معلومات کو چالاکی سے پڑھ لیتا تاکہ بیگ کے اندر موجود قیمتی اشیاء کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلے۔

    پولیس کے مطابق جب کنیکٹنگ فلائٹ میں دوسرے مسافر سوار ہو رہے ہوتے تھے تو وہ اپنے شکار مسافروں کے بیگز میں سے قیمتی سامان چرا لیتا تھا۔

    پولیس نے ملزم کے بارے میں یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ وہ بچپن میں ٹرین کے اندر چوریاں کیا کرتا تھا اور اب جہاز میں مسافروں کو اپنا نشانہ بناتا اور وہ اب گیسٹ ہاؤس ‘رکی ڈیلکس’ کا مالک ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ

      آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

      حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.