Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ

    By Khabrain Newsمئی 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے تجاویز دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکس چھوٹ، استثنیٰ اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور پاکستان نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے، جہاں ایف بی آر کی ٹیم نے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے تاجر دوست اسکیم، ٹریک اینڈ ٹریس اور دکانداروں پر ٹیکس لگانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس چھوٹ، استثنیٰ اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور لگژری گاڑیوں،پلاٹس پر ٹیکس بڑھانے اور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجاویز دی ہیں۔
    آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی ہے، 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ پر مزید ٹیکس لگانے، رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجویز سامنے آئی اور 3 لاکھ سے 5 لاکھ تک کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے، نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز دے دی ہے۔

    آئی ایم ایف مشن کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھایا جائے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آئی ایم ایف کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے تحت ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق یقین دہانی کرائی ہےکہ تاجر دوست ایپ اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن تیز ہوگئی ہے اور اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی ہزار تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

    آئی ایم ایف حکام کو 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد نان فائلرز کو نیٹ میں لانے کے لیے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے عمل کو اسٹریم لائن کیا جارہا ہے۔

    ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ٹوبیکو، شوگر، سیمنٹ اور بیوریجز سمیت 5 شعبوں میں لاگو کیے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سسٹم میں خرابیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کی جانے والی حالیہ کارروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

    ایف بی آر اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان ٹیکس اسٹرکچر اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن پر مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ پر عمل درآمد رپورٹ طلب کی۔

    وزیراعظم آفس کو دی گئی رپورٹ بھی آئی ایم ایف مشن کو پیش کی گئی، آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ پانچ بڑے شعبوں میں مکمل عائد کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

    آئی ایم ایف مشن نے آئندہ مالی سال میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل نصب کرنے کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات مزید جاری ہیں، ریونیو شارٹ فال پُر کرنے کے لیے آئی ایم ایف مشن کو پلان فراہم کیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.