Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کے دورہ چین سے اسٹریٹجک تعاون بڑھے گا، چینی سفیر

    By Khabrain Newsجون 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان ہمہ موسمی اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینے کیلیے مضبوط تحریک پیدا کرے گا اور دوطرف تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف کل منگل کو 5روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا، انھیں اس دورے کی دعوت چینی ہم منصب لی کیانگ نے دی ہے۔شہباز شریف چینی چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے جن میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات، سی پیک، علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ وزیر اعظم بیجنگ کے علاوہ چین کے شہروں ژیان اور شینزین کے بھی دورہ کرینگے۔چینی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا اور عالمی برادری کو دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کا مضبوط اشارہ بھیجے گا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سٹریٹجک رابطے ہمارے تعلقات کی رہنمائی کرتے ہیں۔ گزشتہ 73 سالوں کے دوران دونوں ممالک کے رہنما قریبی رشتے داروں کی طرح ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ ہمارے قائدین کی رہنمائی میں، چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی وقت کی آزمائش پر پورا اتری۔چینی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے رہنما سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر نئے اہم اتفاق رائے پر پہنچیں گے تاکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے عملی تعاون کو مسلسل بڑھا اور پائیدار ترقی کے حصول میں معاون بن سکے اور مستقبل میں تعلقات کے فروغ کی رفتار کو تیزکیا جا سکے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دورے کے دوران دونوں اطراف کے رہنما متعلقہ بنیادی مفادات اور اہم خدشات پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کا اعادہ کریں گے۔انہوں نے کہا بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے طور پر سی پیک کے تحت سکیموں کی ایک کے بعد ایک کھیپ شروع اور مکمل کی گئی ہے۔ ان سکیموں کے نتیجے میں پاکستان میں 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، 236,000 ملازمتیں پیدا کی گئیں، 510 کلومیٹر ہائی وے، 8,000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی اور 886 کلومیٹر کور پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک وجود میں آیا۔چینی سفیر نے کہا مارچ میں عام انتخابات کے بعد صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سنھبالنے پر مبارکباد کے خطوط بھیجے، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ دونوں ممالک کو مشترکہ طور پر سی پیک کے اپ گریڈ شدہ ورژن کی تعمیر کرنی چاہئے۔ پاکستانی رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ کی اہم رائے کے ساتھ اپنے مضبوط اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک خط میں لکھا ہے کہ حکومت نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو اپنا بنیادی ایجنڈا سمجھا اور اس پر عمل درآمد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.