Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
    • کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
    • قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
    • حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
    • وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
    • مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ جنگ پر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو مغلظات بکیں؛ امریکی صحافی کی کتاب میں انکشاف

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     واشنگٹن: امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی فوجیوں کے رفح میں داخل ہونے پر طیش میں آکر نیتن یاہو کو بدکار جھوٹا قرار دیا تھا۔

    سی این این کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی نئی کتاب ’’جنگ‘‘ کے اقتباس میں لکھا ہے کہ 2024 کے موسم بہار کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان تعلقات تیزی سے کشیدہ ہوتے چلے گئے تھے۔

    کتاب میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے رفح میں داخل ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک “بدکردار جھوٹا” قرار دیا تھا جب کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت پر نیتن یاہو پر برہم ہوئے تھے۔

    امریکی صحافی کے بقول صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو آپریشن کے لیے ‘کوئی حکمت عملی’ نہ ہونے پر طیش میں آگئے اور کہا کہ اسی لیے اسرائیل کو دنیا بھر میں ایک ‘بدمعاش ریاست’ سمجھا جاتا ہے۔

    نیتن یاہو نے امریکی صدر کو بتایا تھا کہ اسرائیل کو غزہ اور مصر کے سرحدی شہر رفح میں اس لیے جانا پڑا کیوں کہ یہ حماس کا آخری گڑھ بن گیا ہے۔

    جس پر امریکی صدر نے کہا کہ بی بی (اسرائیلی وزیراعظم کی عرفیت)  آپ کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور سخت الفاظ ادا کیے۔

    مئی میں رفح میں اسرائیلی فوج کے داخل ہونے پر امریکی صدر نے ایک نجی گفتگو میں نیتن یاہو کے لیے مغلظات بکیں اور انھیں بدکار شخص، جھوٹا اور خودغرض قرار دیا تھا۔

    اپنی آنے والی کتاب ’’جنگ‘‘ میں امریکی صحافی نے اسرائیل حماس جنگ کی طرح یوکرین روس جنگ سے متعلق بھی کئی خفیہ گفتگو کا حوالہ دیا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صحافی ووڈورڈ کو 1972 میں واٹر گیٹ اسکینڈل کو بے نقاب کرنے والی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہونے پر عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اس اسکینڈل پر امریکی صدر کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ

      خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین

      ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.