Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارت نے کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: کینیڈا کی جانب سے سکھ رہنما قتل کیس میں بھارتی ہائی کمشنر سمیت دیگر سفارت کاروں کو شامل تفتیش کرنے پر مودی سرکار تلملا اُٹھی اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق کینیڈین سفارت کاروں کو ہی ملک بدر کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر خالصتان رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور سفارت کاروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھا دیا۔

    جس کے تحت کینیڈا کی حکومت نے بھارتی حکومت کو ایک سفارتی مراسلہ بھیجا جس میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور دیگر سفارت کاروں کو ہردیپ سنگھ نِجر کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

    کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 اعلیٰ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا

    تاہم بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان سفارت کاروں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس بلالیا۔

    بعد ازاں مودی سرکار نے نہ صرف کینیڈین ناظم الامور کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا بلکہ کینیڈا کے قائم مقام ہائی کمشنر سمیت 6 اعلیٰ سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم بھی دیا۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ نے کینیڈا کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ہائی کمشنر سمیت دیگر سفارتی عملے کی حفاظت کے معاملے پر تشویش ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ نے ہردیپ سنگھ نجر کیس میں اپنے ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں کو کینیڈا کی جانب سے شاملِ تفتیش کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

    یاد رہے کہ 45 سالہ خالصتان رہنما ہردیب سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں مسلح افراد نے کینیڈا کے علاقے کولمبیا میں قتل کر دیا تھا۔

    کینیڈا نے اس قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسی را پر عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تفتیش سے معلوم ہوا اس میں بھارتی سفارت کار بھی ملوث تھے۔

    جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور متعدد بار ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرچکے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ

      ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

      دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.