Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی صدارتی انتخابات: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز ووٹ کیسے کاسٹ کریں گے؟

    By Khabrain Newsنومبر 4, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا میں 5 نومبر کو ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

    امریکا میں جہاں اکثر لوگ 5 نومبر کو ہی ووٹ کاسٹ کریں گے وہیں ایک بڑی تعداد قبل از وقت بھی ووٹ کاسٹ کرچکی ہے اور کچھ ڈاک کے ذریعے بھی اپنے بیلٹ پُر کرکے متعلقہ اتھارٹی کو بھیج چکے ہیں۔

    لیکن کیا زمین سے سیکڑوں میل اوپر خلا میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکی خلا باز ان صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    اس سوال کا جواب ہے ’ہاں‘، امریکی خلا باز بھی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اور ایسا پہلی بار بھی نہیں ہوگا بلکہ خلاز باز پہلے بھی خلائی اسٹیشن سے اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز ووٹ کیسے کاسٹ کریں گے؟
    فوٹو: اے آئی

    امریکا میں سال 1997 سے خلا بازوں کے لیے خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار موجود ہے اور سال 2004 سے اب تمام امریکی صدارتی انتخابات میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکی خلا بازوں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    سال 2012 میں ہونے والے انتخابات میں ایسا نہیں ہوسکا تھا کیونکہ اس وقت خلائی اسٹیشن پر جانے والے خلاباز قبل از وقت ووٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روانگی سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے تھے۔

    خلا سے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ عام الیکٹرانک ووٹنگ کی نسبت کافی پیچیدہ ہے۔

    خلائی اسٹیشن اور ناسا کے درمیان رابطہ نیئر اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے ہوتا ہے اور خلابازوں کے الیکٹرانک بیلٹ بھی یہیں سے ہوکر گزرتے ہیں۔

    خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے الیکٹرانک بیلٹ کو پُر کرتے ہیں جسے ناسا کی جانب سے انکرپٹ کرکے خلائی اسٹیشن کے کمپیوٹر میں فیڈ کردیا جاتا ہے۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز ووٹ کیسے کاسٹ کریں گے؟
    فوٹو: اے آئی

    یہ کمپیوٹر بیلٹ کو  ناسا کے ٹریکنگ اینڈ ڈیٹا ریلے سیٹلائیٹ سسٹم (ٹی ڈی آر ایس ایس) کے ذریعے نیو میکسیکو میں ناسا کی وائٹ سینڈز ٹیسٹ فیسلیٹی کو بھیجتا ہے۔  نیو میکسیکو سے یہ بیلٹ ہیوسٹن میں ناسا کے مشن کنٹرول کو بھیجاجاتا ہے۔

    مشن کنٹرول اس بیلٹ کو الیکٹرانک ذریعے سے ہی خلا باز کے کاؤنٹی کلرک کے دفتر کو بھیج دیتا ہے۔ خلا باز اور ان کے کاؤنٹی کلرک کے دفتر کے علاوہ بیلٹ کو کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز ووٹ کیسے کاسٹ کریں گے؟
    امریکی خلاباز بَچ وِلمور اور سنیتا وِلیمز بھی خلائی اسٹیشن سے ووٹ کاسٹ کریں گے— فوٹو: ناسا

    خیال رہے کہ اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود 4 امریکی خلابازوں میں بَچ وِلمور اور سنیتا وِلیمز بھی شامل  ہیں جو جون میں 8 روزہ مشن پر خلائی اسٹیشن گئے تھے لیکن اپنے بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ میں خرابی کے باعث اب تک وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ

      پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے

      زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.