Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیمپئنز ٹرافی، ’یس یا نو لکھ کر دو‘ بھارت کو واضح پیغام

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے ’’یس یا نو ‘‘ میں تحریری جواب دینے کیلیے بھارت کو واضح پیغام پہنچا دیا گیا۔

    پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر گذشتہ کئی روز دبئی میں آئی سی سی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف تھے،گذشتہ ہفتے چیئرمین محسن نقوی نے بھی انھیں جوائن کیا تھا، آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا عمومی طور پر تین ماہ قبل ہی اعلان ہو جاتا ہے، 10 سے 12 نومبر کے دوران کسی ایک دن پاکستان میں تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کیا جانا متوقع ہے، بھارت کے میچز لاہور میں ہی رکھے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان طویل عرصے بعد آئندہ برس فروری، مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، ہر بار کی طرح بھارت نے اب بھی رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کردیا،اسی لیے غیریقینی کی فضا ختم نہ ہو سکی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل عموما تین ماہ قبل اپنے ایونٹس کا شیڈول جاری کرتی ہے،اب بھی یہی ارادہ ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان جانے کے حوالے سے اپنی حکومت سے ہاں یا ناں میں تحریری جواب لے کر دے،10،11 اور 12 نومبر کے دوران کسی ایک دن شیڈول جاری کرنے کی تقریب ہوگی جس میں آئی سی سی حکام بھی موجود رہیں گے۔

    ماضی کو دیکھا جائے تو ٹیم کے دورئہ پاکستان پر فیصلے کا بھارتی حکومت کبھی تحریری طور پر اعلان نہیں کرتی، اب بھی اس کا امکان دشوار لگتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اگر بھارت سے کوئی جواب نہ ملا تو بھی شیڈول جاری کر دیا جائے گا جس میں اس کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں،البتہ انکار کی صورت میں آئی سی سی نے پہلے سے ہی ایک پلان بی بنایا ہوا ہے جس کیلیے اضافی بجٹ بھی مختص ہو چکا لیکن عوامی سطح پر بات نہیں کی جاتی۔

    دوسری جانب پی سی بی کو پوری امید ہیکہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلیے آئے گی، مجوزہ شیڈول کے مطابق 19 فروری کو میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کراچی میں میچ سے ایونٹ کاآغاز ہوگا، اگلے روز بھارتی ٹیم لاہور میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی،21 تاریخ کو افغانستان اور جنوبی افریقہ کراچی جبکہ اگلے دن آسٹریلیا اور انگلینڈ لاہور میں نبرد آزما ہوں گے۔

    23 فروری کو نیوزی لینڈ اور بھارت کا مقابلہ لاہور میں ہونا ہے، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 24 تاریخ کو بنگلہ دیش سے راولپنڈی میں کھیلے گی،25 فروری کو افغانستان اور انگلینڈ لاہور جبکہ اگلے روز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گے،27 تاریخ کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے لاہور میں ہونا ہے۔

    اگلے دن افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم مارچ کو لاہور میں رکھا گیا ہے، اگلے دن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ راولپنڈی میں ہوگا،

    سیمی فائنلز 5 اور6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، فاتح کا فیصلہ9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ واضح رہے کہ اس مجوزہ شیڈول میں کئی تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں اسٹیڈیمز کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، اب تک کی صورتحال دیکھتے ہوئے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے تینوں وینیوز تیار ہونے کی توقع ہے، پی سی بی نے اس کیلیے تقریبا 13 ارب روپے مختص کیے ہیں،آئی سی سی کا ایک وفد جلد ایک بار پھر جائزہ لینے پاکستان آنے والا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.