Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں دھرنا دینے والے سڑکیں کھول دیں ورنہ سخت کارروائی کریں گے، سندھ حکومت

    By Khabrain Newsجنوری 1, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سندھ حکومت نے کراچی میں دھرنا دینے والوں کو دیگر سڑکیں کھولنے اور دیگر جگہوں پر احتجاج کی پیشکش کرتے خبردار کیا ہے کہ سڑکیں کھول دیں ورنہ سخت کارروائی کریں گے، وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ  پارا چنار میں حالات خراب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کراچی بند کردیا جائے۔

    یہ بات وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پارا چنار میں حالات خراب ہیں ہم خود چاہیں گے کہ وہاں حالت بہتر ہوں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک پُرامن شہر کراچی کے حالات خراب کردیے جائیں، سڑکیں بند کردی جائیں، لوگوں کو، پولیس کو نقصان پہنچایا جائے، ہم غم زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مگر یہ حل نہیں کہ کراچی کو بند کردیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ تین دن احتجاج ہوا ہم نے گاہے بہ گاہے میٹنگس کیں انہیں احتجاج کے لیے دیگر جگہوں کی پیشکش کی، کمشنر، سعید غنی و مرتضی وہاب کی آفرز کو ٹھکرا دیا گیا، ہم پر بھی تنقید ہورہی ہے کہ کراچی محصور ہے حکومت کیا کررہی ہے؟ مجبوراً ہمیں زبردستی کرنی پڑی۔

    انہوں نے کہا کہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم پرامن ہیں اگر یہ پرامن ہیں تو آٹھ شہریوں کی بائیکس کیوں جلائیں؟ یہ پرامن احتجاج تو نہیں، ہمارے آٹھ پولیس جوان زخمی ہیں جن میں سے تین شدید زخمی ہیں، سمجھ نہیں آتا یہ سے لوگ ہیں جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کی، مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس کا یہی کام ہے جو اس نے کیا ہے اور کیا کرے گی پولیس۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ نمائش احتجاج ختم کرانے کے بعد فقہ جعفریہ کی مجلس وحدت مسلمین نے بھی احتجاج کردیا کہ ہم سڑک بلاک کررہے ہیں اس صورتحال میں حکومت کہاں کھڑی ہے؟ جب حکومت کی رٹ چیلنج ہوگی تو اسے اپنا کام کرنا پڑےگا جو ہم نے کل سے شروع کردیا ہے،  جہاں شہریوں کو تکلیف ہوگی حکومت اپنا کام کرے گی۔

    اس موقع پر انہوں نے دھرنوں کے سبب بند ہوئی شاہراہوں کی تصاویر میڈیا کو دکھائیں اور کہا کہ مظاہرین نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم سڑک کی سائیڈ پر ہوں گے اور روڈ بند نہیں کریں گے مگر دیکھیں سڑکیں بند رہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا یا اختلاف نہیں مگر حکومت اپنی رٹ ضرور قائم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیرقانونی کام ہوگا تو حکومت، رینجرز اور سیکیورٹی ادارے اپنا کام کریں گے یہ نہیں ہوسکتا کہ شہر انتشار کا شکار ہوجائے اور ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں۔

    ضیا الحسن لنجار ںے ایک بار پھر دھرنا دینے والے مظاہرین اور علما کو پیشکش کی اور کہا کہ کسی بھی مکتبہ فکر کے افراد کو دھرنا دینا ہے تو ہم آپ کو جگہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ صدر، شاہراہ فیصل، ملیر، انچولی بند ہوجائے اور علاقے میدان جنگ بن جائیں اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ روڈ بند نہیں کریں گے علامہ ناصر عباس نے تقریر میں کہا کہ لوگوں کو تکلیف دینا ناجائز ہے ہم اس کے خلاف ہیں، پہلے یہ لوگ ایک جگہ بیٹھے پھر کچھ دن بعد کئی جگہ بیٹھے اور پھر سڑکیں بند کردیں، چاہے سنی ہوں یا فقہ جعفریہ، ہم نے مسئلے کے پُرامن حل کی کوشش کی باربار مذاکرات کیے مگر حکومتی رٹ چیلنج کی گئی اور مجبوراً کل پولیس ایکشن لینا پڑا۔

    ضیا الحسن لنجار نے مزید کہا کہ دھرنے میں کارروائی کے بعد سے 19 لوگ گرفتار ہیں، تین تھانوں سچل، سعود آباد اور سولجر بازار میں تین ایف آئی آر درج کی ہیں جن میں 324، اقدام قتل اور اے ٹی سی کی دفعات شامل ہیں، سولجر بازار تھانے میں جو ایف آئی آر درج ہوئی ہے اس میں تین سو نامعلوم لوگوں کو نامزد کیا گیا تصاویر میں کچھ لوگ دکھائی دے رہے ہیں وہ معلوم افراد ہیں، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واضح ہدایات دے دی ہیں کہ کسی بھی گروہ کو روڈ بلاک کرنے نہیں دیں گے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ دو گروپس سڑکوں بیٹھے ہیں اس پر انہوں نے کہا کہ میں دھرنے والوں کو پرامن طور پر دیگر جگہوں کی پیشکش کرتا ہوں کہ وہ قانون کے تحت احتجاج کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی ہوگی، مظاہرین حکومت سے مذاکرات کریں فیس سیونگ چاہیے تو حاضر ہیں، مہلت نہیں آفر دے رہا ہوں اگر یہ ہمارے رابطے میں آتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دھرنا دے رہے ہیں وہ لوگ کے پی حکومت کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں

      مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.