Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • 26نومبر احتجاج کیس، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار
    • بی او پی کے شیئرہولڈرز کی 30 ارب روپے کے ایکویٹی انجکشن کی منظوری
    • یش ٹھاکر افغانستان سیریز اور ایشین گیمز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بن گئے
    • ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکن کامیاب ہوئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر
    • لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونیکا انکشاف
    • سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنیکا اعلان
    • جنرل ہسپتال ‘ جلدی سی ٹی سکین کرانے کے نام پر مریض سے 3500 روپے وصول کرنیوالا نوسرباز پولیس کے حوالے
    • پاکستان نے مینز جونیئر ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کر لیا
    • لامین یامال بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ کئی جنگی طیاروں کو نقصان
    • بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شئیر کر دیں
    • پنجاب بھر میں غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس کا انعقاد
    • پنجاب کے 2 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل
    • پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
    • آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے
    • اسلام پورہ میں خاتون ارشم کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمدگی واقعہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پہلے معافی پھر رجسٹریشن ,اسٹار لنک کے لئے کڑی شرط کس نے دی؟

    By Khabrain Newsجنوری 22, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان میں امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ‘اسٹار لنک’ کی رجسٹریشن پاکستانیوں سے ایلون مسک کی معافی سے مشروط ہوگئی۔

    چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن پلوشہ خان نے ایلون مسک کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں جبکہ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر اسٹار لنک کے لائسنس کا سوچا جائے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رجسٹریشن کے لیے اسٹارلنک کی جانب سے 24 فروری 2022 کو جمع کروائی گئی درخواست پر اپ ڈیٹ فراہم کی۔

    انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ یہ معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھیجا گیا ہے، فی الوقت یہ معاملہ نئی قائم کردہ پاکستان اتھارٹی فار اسپیس اینڈ ریگولیٹری باڈیز (PASRB) کے زیر جائزہ ہے، جو اسٹارلنک کو لائسنس کے اجراء کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

    اجلاس کے دوران سینیٹر پلوشہ خان نے اسٹار لنک کمپنی کے مالک ایلون مسک کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کو ترویج دے رے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی تشہیر کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے تجویز پیش کی کہ اسٹار لنک کو لائسنس صرف اسی صورت میں دیا جانا چاہیے جب ایلون مسک اپنے پاکستان مخالف ریمارکس پر اعلانیہ معافی مانگیں۔

    سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کرسکتی ہے، جب کہ برطانوی حکومت نے ایلون مسک کے الزامات کو غلط قرار دیا، لہٰذا ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس کا سوچا جائے۔

    اسٹار لنک کے معاملہ پر وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹار لنک نے مانا ہے حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرے گی، جب حکومت چاہے گی وہ سروس بند کرنے کی پابند ہوگی۔

    ایلون مسک نے کیا کہا تھا؟

    حال ہی میں ایک بھارتی قانون ساز پریانکا چترویدی نے برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال کے اسکینڈلز میں ملوث تمام لوگوں کیلئے ’ایشیائی‘ لفظ کے استعمال پر تنقید کی تھی، جس میں زیادہ تر پاکستانی نژاد مرد ملوث تھے۔

    بھارت کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں چلنے والی جماعت شیوسینا کی رہنما پریانکا چترویدی نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’میرے ساتھ دہرائیں، یہ ایشین گرومنگ گینگ نہیں بلکہ ’پاکستانی گرومنگ گینگ‘ ہیں۔

    (اسکرین شاٹ: ایکس)

    ایلون مسک نے اس کا جواب ’سچ‘ کے ساتھ دیا، جس سے بظاہر یہ تاثر ملا کہ ایلون مسک اس مؤقف کی حمایت کررہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا میں اس تبادلے کو بڑے پیمانے پر کوریج دی گئی اور عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی ایلون مسک کے اس مؤقف کو سراہا۔

    اس کے بعد ایلون مسک کی جانب سے چند مزید ایسی پوسٹس سامنے آئیں جن میں سے ایک پوسٹ میں ‘اسلاموفوبیا’ کو بھی جھٹلایا گیا۔

    (اسکرین شاٹ: ایکس)

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکن کامیاب ہوئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر

      ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ کئی جنگی طیاروں کو نقصان

      ٹینکر حملوں کا اثر، برینٹ خام تیل 100 ڈالر سے اوپر

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.