ان کے اس سوال پر نہ صرف مداح ناراض ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔
رنویر نے ایک شو کے دوران ایک امیدوار سے نازیبا سوال کیا: "کیا تم روز اپنی ماں باپ کو ایسا کرتے دیکھنا پسند کرو گے یا ایک بار خود شامل ہو کر سب کچھ ختم کر دو گے؟”
یہ سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویئر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب رنویر تنازع میں پھنسے ہوں۔ گزشتہ سال جب اکشے کمار ان کے پوڈکاسٹ میں آئے تھے تو انہوں نے اداکار کے بارے میں کہا تھا: "سر آپ کی آواز سے ہی ٹیسٹوسٹیرون نکلتا ہے! ایسا لگتا ہے کہ آپ کے دو نہیں بلکہ چار ہیں!”
شو کے تنازع کے بعد، رنویر نے ایک معافی نامہ جاری کیا اور کہا: "میرا تبصرہ صرف نامناسب نہیں تھا بلکہ یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں تھا۔ میں کوئی کامیڈین نہیں ہوں اور میں صرف معذرت چاہتا ہوں۔ یہ میرا ارادہ نہیں تھا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کروں۔”

