Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جعفر ایکسپریس حملے کا مین اسپانسر مشرقی پڑوسی ملک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    By Khabrain Newsمارچ 14, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلکک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور اس سے پہلے ہونے والے دہشت گرد واقعات کا مین اسپانسر مشرقی پڑوسی ملک ہے، جعفر ایکسپریس کا واقعہ بھارت کی دہشت گرد ذہنیت کا تسلسل ہے۔

    اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجیوں سمیت افغانی بھی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں ، افغانستان سے جدید غیر ملکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کو ہر قسم کی اسپیس مل رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے چودہ نکات پر عمل کرنا ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ ٹرین واقعے سے پہلے دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردی کے لیے انتہائی دشوار گزار علاقے کا انتخاب کیا گیا، دہشتگردوں نے مسافروں کو اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں کی کمیونیکیشن سے ہمیں پتا چلا کہ ان کے درمیان خودکش بمبار بھی ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے خصوصی انداز میں کارروائی کی گئی۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا، فورسز نے اپنا آپریشن شروع کیا اور ضرار کے کمانڈوز انجن سے داخل ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد شہریوں کو شہید کرتے رہے تاکہ خوف پھیلا رہے، ایک فائر پہاڑ سے آیا جس سے ہمارا ضرار کا ایک جوان زخمی ہوا، پہاڑ سے فائر کرنے والے دہشت گرد کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا، دہشتگرد جو ٹرین کی سائیڈ پر موجود تھے ان کو ہلاک کیا گیا، فائنل کلیئرنس آپریشن میں دہشتگرد کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے درمیان خودکش بمبار بھی موجود تھے، دہشت گرد کئی گروپوں میں تھے، دہشت گردوں نے دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا، پاکستان ایئر فورس نے آپریشن کے دوران بہت اہم کردار ادا کیا، پورے آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ مسافروں نے بھاگنے کی کوشش کی تھی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی، یرغمالی جیسے ہی آگے بڑھے تو ایف سی انکے ساتھ رابطے میں آئی اور انہیں میڈیکل سہولت وغیرہ دی، پاک فوج کے اسنائپرز کی کارروائی کے بعد یرغمالیوں کو جان بچانے کا موقع ملا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کے پاس غیر ملکی اسلحہ موجود تھا، 36 گھنٹے کے اندر ایک کامیاب ترین آپریشن کیا گیا، بادغیس کے نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی میں مارا گیا، افغان دہشت گرد اس سے پہلے بھی کارروائیوں میں ملوث رہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

      ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.