Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کس سابق کرکٹر کا بیٹا پاکستان کے خلاف ڈیبیو کے لیے تیار؟

    By Khabrain Newsمارچ 25, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کے خلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُتریں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں محمد ارسلان عباس کو شامل کیا گیا ہے جو پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔

    پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے تھے، وہاں بھی انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

    اظہر عباس پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے ہیں جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ منتقل ہوئے، اُس وقت محمد عباس کی عمر محض ایک برس تھی۔

    اظہر عباس نے نیوزی لینڈ میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی، اور اب ڈومیسٹک کرکٹ میں ویلنگٹن فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

    انکے بیٹے ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے علاوہ بالنگ کے فرائض بھی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    بیٹے کے ڈیبیو پر والد کے تاثرات

    آل راؤنڈر محمد ارسلان عباس کے والد سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس نے  گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میں اس وقت بہت خوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ محمد ارسلان عباس خود کو فائٹر ثابت کرے گا، وہ ٹف ٹائم دینے کی کوشش کرتا ہے ، حریف ٹیم کوئی بھی ہو، پاکستان کے خلاف اچھا میچ ہوگا۔

    اظہر عباس نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے بیٹے کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، پاکستان ٹیم بھی اچھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عباس نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈھائی برس سے کھیل رہے ہیں، محمد عباس کی ان ڈھائی برسوں میں پرفارمنس تسلسل کے ساتھ اچھی رہی ہے۔

    ‘ہمارا تعلق ضلع خانیوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے’

    اظہر عباس نے بتایا کہ ہمارا تعلق ضلع خانیوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں روشن پور سے ہے، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی، نیوزی لینڈ منتقل ہونے کے بعد یہاں کرکٹ کھیلی۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عباس کا پورا نام محمد ارسلان عباس ہے، پیدا ہوتے ہی اس کو کرکٹر بنانے کی ٹھان لی تھی، میرا ٹارگٹ تھا کہ بیٹے کو میں نے کرکٹر بنانا ہے، میں نے جو محنت کی اور تجربہ حاصل کیا وہ عباس میں منتقل کیا۔

    اظہر عباس نے کہا کہ ہم ہیں تو پاکستانی لیکن یہاں رہتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل

      انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف

      لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.