Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
    • کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
    • قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
    • حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
    • وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
    • مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شاہ رخ خان فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کےلیے امریکا منتقل

    By Khabrain Newsجولائی 19, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انھیں علاج کے لیے امریکا منتقل کردیا گیا ہے۔ 

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب ایک ایکشن سین کے دوران شاہ رخ خان کی کمر پر چوٹ آئی۔ اگرچہ چوٹ کی نوعیت سنگین نہیں بتائی گئی، تاہم ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو مکمل صحتیابی کے لیے کم از کم ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شوٹنگ کے دوران ہونے والا یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فلم کا ایک ہائی اوکٹین ایکشن سین فلمایا جا رہا تھا، جس میں شاہ رخ خان نے خود اسٹنٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان پہلے بھی متعدد بار شوٹنگ کے دوران زخمی ہوچکے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ جلد صحتیابی کے بعد کام پر واپسی کی ہے۔

    2017 میں ’زیرو‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کے گردن میں چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں امریکا میں علاج کروانا پڑا تھا۔

    حالیہ حادثے کے بعد فلم کی پروڈکشن ٹیم نے شاہ رخ خان کے صحتیاب ہونے تک شوٹنگ کو معطل کردیا ہے۔ فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اس تاخیر سے فلم کے بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے، لیکن پروڈیوسرز اداکار کی صحت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ گزشتہ برس سے جاری ہے اور فلم کے پروڈیوسرز کی کوشش ہے کہ اسے 2026 کے اوائل میں ریلیز کیا جائے۔ یہ فلم ابتدا میں کہانی نویس سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننا تھی تاہم بعد ازاں ’’پٹھان‘‘ کے کامیاب ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے اس کی ہدایتکاری کی ذمے داری سنبھال لی۔

    فلم ’’کنگ‘‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنی اداکاری کا جادو جگانے جا رہی ہیں، جو اس فلم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کریں گی۔ فلم میں ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ خبریں ہیں کہ فلم میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کا باپ بیٹی کا رشتہ بھی دکھایا جائے گا، جو فلم کی کہانی میں جذباتی گہرائی پیدا کرے گا۔

    شاہ رخ خان کے مداح اس خبر کے بعد ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان گزشتہ برس پٹھان اور جوان جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے باکس آفس پر چھائے رہے اور ان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ نے بھی بین الاقوامی سطح پر شاندار بزنس کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ’’کنگ‘‘ کے ذریعے اپنے کیریئر کے ایک نئے اور پاورفل باب کا آغاز کریں گے۔

    اداکار کی صحت میں بہتری کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائے گی اور امکان ہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم کی ریلیز کو شیڈول کے مطابق برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے مداح جلد از جلد انہیں سینما اسکرین پر دیکھ سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.