Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈیلیوری بوائے نے سڑک پر تکیہ دیکھ کر 30 گھنٹوں سے ایک کمرے میں پھنسی خاتون کی زندگی بچا لی

    By Khabrain Newsاگست 25, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چین میں ایک ڈرائیور نے فوڈ ڈیلیوری کے دوران ایک خاتون کی زندگی بچا لی۔

    چینی صوبے سیچوان کے شہر Leshan میں یہ واقعہ پیش آیا اور ڈیلیوری بوائے زینگ کھانا پہنچانے کے لیے گیا تو اس نے ایک تکیے پر خون سے ایمرجنسی سروسز کا نمبر لکھا دیکھا۔

    یہ تکیہ ایک رہائشی عمارت کے قریب سڑک پر موجود تھا جس پر 110 اور 625 نمبر لکھے تھے۔

    یونیورسٹی میں زیر تعلیم اس نوجوان کو لگا کسی کی جان کو خطرہ لاحق ہے تو اس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔

    پولیس نے ایک قریبی ہوٹل میں کام کرنے والے ملازم سے مدد لی جس نے تکیے کے ڈیزائن کو شناخت کرلیا اور پھر ایک عمارت کی 25 ویں منزل میں پھنسی خاتون تک پہنچ گئی۔

    پہلے تو پولیس اہلکاروں کو لگا کہ یہ کوئی پرتشدد جرم یا اغوا کا معاملہ ہے۔

    مگر فلیٹ کے اندر جانے کے بعد دریافت ہوا کہ وہاں رہنے والی خاتون زاؤ حادثاتی طور پر گزشتہ 30 گھنٹے سے اپنے بیڈ روم میں پھنسی ہوئی تھی۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ گھر کی صفائی کر رہی تھی جب تیز ہوا چلنے سے بیڈ روم کا دروازہ بند ہوگیا اور تالا ٹوٹ گیا جس کے بعد وہ وہاں پھنس گئی۔

    اس کا موبائل فون فلیٹ کے دوسرے کمرے میں تھا تو اس سے مدد طلب کرنا بھی ممکن نہ رہا۔

    وہ 30 گھنٹے تک اس کمرے میں کھانے یا پانی کے بغیر پھنسی رہی اور شور کرکے پڑوسیوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔

    خوراک، پانی اور ٹوائلٹ تک رسائی نہ ہونے سے خاتون کو شدید ذہنی صدمے اور خوف کا سامنا ہوا۔

    پریشان خاتون نے پھر اپنی انگلی کو دانتوں سے کاٹا اور خون سے تکیے پر ایمرجنسی سروسز کے نمبر لکھ کر باہر پھینک دیا۔

    خاتون کے مطابق جب پولیس نے دروازہ توڑا تو میں پرجوش ہوگئی کہ اب میں دوبارہ اپنے خاندان کو دیکھ سکوں گی۔

    خاتون نے شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے زینک کو ایک ہزار یوآن دینے کی کوشش بھی کی مگر اس نے لینے سے انکار کردیا۔

    زینگ کے مطابق ‘میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہر فرد ہی ان حالات میں پولیس سے رابطہ کرتا’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.