Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بڑے بھائی کو کیوں مارا؟ والد چھوٹے بیٹے کو مصروف شاہراہ پر تنہا چھوڑ کر چلا گیا

    By Khabrain Newsاگست 27, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، ایسا اکثر ہوتا ہے۔

    مگر جب چھوٹے بھائی کی جانب سے بڑے بھائی کو مارنے پر والد اس بچے کو کسی شاہراہ پر چھوڑ کر چلا جائے تو اس طرح کی سزا سننے کا اتفاق آپ کو کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

    مگر چین میں ایسا عجیب واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے چھوٹے بیٹے کو بڑے بھائی کو مارنے پر سزا کے طور پر مصروف شاہراہ پر تنہا چھوڑ دیا۔

    جنوب مغربی چین کے خطے سنکیانگ کی نیشنل ہائی وے نمبر 219 میں ایک بچے کو سڑک کے کنارے اکیلے دریافت کیا گیا تھا۔

    وہ بچہ وہاں لوگوں سے لفٹ لینے کی کوشش کر رہا تھا جب ایک موٹرسائیکل پر سوار شخص نے اس سے بات کی۔

    اس شخص نے بچے سے پوچھا کہ وہ کیسے اپنے گھر والوں سے بچھڑ گیا ہے تو بچے نے بتایا کہ "میرے والد مجھے یہاں چھوڑ کر چلے گئے ہیں’ْ۔

    بچے نے کہا کہ ‘میرے بڑے بھائی نے مجھے کچھ برا کہا تو میں نے اسے مارا، جس پر والد کو غصہ آیا اور انہوں نے مجھے گاڑی سے باہر نکال دیا’۔

    اس شخص نے بچے سے والد کا موبائل نمبر لے کر کال کی اور پوچھا کہ کیا وہ جانتا ہے کہ اس کا بیٹا یہاں اکیلا موجود ہے۔

    والد نے جواب میں کہا کہ ‘ہاں میں جانتا ہوں اور بچے کی ماں پیدل چل کر اسے لینے آرہی ہے’۔

    اس موقع پر بچے کو شاہراہ پر گشت کرنے والی پولیس کی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

    اس بچے اور گھر والوں کا تعلق مشرقی چین کے صوبے Zhejiang سے تھا اور والد کا نام وانگ تھا۔

    وانگ کی جانب سے بعد میں سوشل میڈیا پوسٹ میں بیٹے سے معذرت کی گئی۔

    اس پوسٹ میں وانگ کا کہنا تھا کہ ‘میرا چھوٹا بیٹا اکثر بڑے بھائی سے لڑتا ہے، اس دن بھی ایسا ہی ہوا حالانکہ میں نے اسے 2 بار روکا بھی، پھر جب اس نے بڑے بھائی کو مارا تو مجھے غصہ آیا تو میں نے اسے ڈرانے کا فیصلہ کیا’۔

    وانگ کے مطابق وہ گاڑی کو بچے سے محض ڈیڑھ کلومیٹر دور لے گیا تھا اور وہاں سے اہلیہ کو بچے کو لینے کے لیے بھیجا۔

    بعد ازاں وانگ نے چھوٹے بیٹے کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ بچہ کہہ رہا تھا کہ وہ ٹھیک ہے۔

    بچے کا کہنا تھا کہ ‘آپ سب کی جانب سے میرا خیال رکھنے پر شکریہ، میں ٹھیک ہوں اور میرے والدین میرے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.