Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
    • کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
    • علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
    • آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
    • ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
    • جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
    • گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
    • حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
    • افغان طالبان رجیم’عدالتی نظام سفارش و رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
    • جنگ ختم ہو جا ئے گی ٹرمپ شرائط تسلیم نہ ہونے تک مذکرات بے سود ایران
    • انگلینڈ پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش
    • جنوبی لبنان کے خیام میں اسرائیلی دھماکا
    • یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف
    • میرواعظ عمر فاروق کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
    • پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے ہوتے ہیں، انتشار پھیلانے پر قانون حرکت میں آئے گا، کھیئل داس
    • سونا 400روپےمہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی
    • آئمہ مساجد عوامی درس قرآن کا سلسلہ شروع کریں: مفتی تقی عثمانی
    • وزیراعظم اپوزیشن لیڈ رکی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع بات چیت کا امکان ذرائع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی: عباسی اسپتال میں خواتین کیلئے ملک کے پہلے ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح

    By Khabrain Newsستمبر 13, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:

    کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ملک کے پہلے خواتین کے لیے خصوصی ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ چھ بستروں پر مشتمل وارڈز میں خواتین عملہ ہی کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا سے متاثرہ خواتین کے لیے چھ بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ کا افتتاح کیا، جہاں صرف خواتین عملہ تعینات ہوگا۔

    اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ ہیموفیلیا کے علاج پر ہزاروں، لاکھوں روپے خرچ آتا ہے، اسی لیے چھ ماہ قبل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں مفت علاج کا آغاز کیا گیا تھا۔

    مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ چار ماہ قبل میل وارڈ قائم کیا گیا تھا اور اب خواتین کے لیے بھی خصوصی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جس سے لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں سے آنے والے مریض بھی مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں مفت ٹیسٹ اور گائنی وارڈ کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔

    میئر کراچی نے ہیموفیلیا ٹیسٹ کے لیے قانون سازی اور مرض کی آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے ڈاکٹرز کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں احتجاج، بینرز اور نعروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جو کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہوگا۔

    مرتضیٰ وہاب نے بعض عناصر پر الزام لگایا کہ وہ روزانہ صبح گیارہ بجے منافقت پر مبنی جھوٹ پھیلاتے ہیں، جس کا اب جواب دیا جائے گا۔

    شہر کی سڑکوں اور نالوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ساتھ اتفاق رائے سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن بعض اوقات عدالتی احکامات حکومتی اقدامات میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل سڑکیں ادھیڑ کر چھوڑ دینا عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا۔ تاہم، سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ٹاؤن انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

    تقریب کے اختتام جب میڈیا نمائندگان لفٹ کے ذریعے چوتھی منزل سے نیچے آرہے تھے تو لفٹ خراب ہوگئی۔ لفٹ نے اچانک جھٹکا دیا اور دوسری سے پہلی منزل تک گرگئی۔ تقریباً چار منٹ تک صحافی لفٹ میں پھنسے رہے۔ تاہم، اسپتال انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دروازہ کھول کر سب کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.