تازہ تر ین

اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک لبنان پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ

فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ نے حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بمباری پر رو پڑیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ہی ملک پر حملے کررہا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں لبنان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

لبنانی نژاد امریکی شخصیت میا خلیفہ نے اسرائیل کے بیروت پر بڑے فضائی حملوں پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا جن میں 250 سے زائد افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ آج کی خبروں پر میں دل برداشتہ اور ساکت ہو گئی ہوں، اسرائیل کی جانب سے بیروت میں صرف 10 منٹ میں 100 فضائی حملے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے رہائشی عمارتیں، اسکول، طبی مراکز، بے گھر افراد کے کیمپس، حتیٰ کہ جنازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور میرے ٹیکس کے پیسے اسرائیل کے لیے اس نسل کشی کو فنڈ کررہا ہے۔

انہوں نے اس صورتحال کو “دیکھنے کے لیے سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک قرار دیا۔

اپنے ٹویٹ میں میا خلیفہ نے کہا کہ جس اسپتال میں وہ پیدا ہوئی تھیں، وہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایک ہی دن میں کم از کم 254 افراد شہید اور 1165 زخمی ہوئے، جو  امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان میں سب سے خونریز دن قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ حملے امریکا اور اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے چند گھنٹوں بعد ہی کیے گئے جب کہ امریکا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ لبنان جنگ بندی میں شامل نہیں ہے۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے میا خلیفہ کی پوسٹ پر مختلف اور منقسم ردعمل سامنے آیا۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میا، اس تباہی پر ہمیں بہت افسوس ہے۔

ایک صارف نے فضائی حملوں میں جائے پیدائش کے کھو جانے کے جذباتی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے لیے نہایت صدمہ خیز ہو سکتا ہے، تاہم اس سے انہیں نفسیاتی طور پر مضبوط ہونے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain