تازہ تر ین

وائٹ ہاؤس کا امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر واضح مؤقف دینے سے گریز

(ویب ڈیسک )وائٹ ہاؤس نے امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر واضح مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

 

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور مذاکراتی ٹیم نے امریکی مؤقف اور ریڈ لائنز کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔

 

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے بعد ایران پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے باعث تہران کی جانب سے معاہدے کی خواہش مزید بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیش کش کر دی۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، فریق معاہدے کے لیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

 

ایک اور خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔

 

امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی عہدے دار نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذاکرات جمعرات کو ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain