تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی فلم “سائیکو” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم کی کہانی ذہنی چیلنجز کےگرد گھومتی ہے۔
فلم اسٹار میرا نے سما نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِنہیں کردار سے نکلنےمیں طویل وقت لگا اور وہ کچھ عرصہ اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ان کا کردار ناظرین کوپسند آئے گا۔
تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی ہوئی فلم ’سائیکو‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی جس میں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔ فلم اسٹار شان شاہد نے فلم ’سائیکو‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔






































