لاہور میں پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بنادی گئی، پولیس نے بین الااضلاعی 2 پتنگ ڈیلرز گرفتار کرلیے ۔
چوکی انچارج نادر آباد نقی علی کی جانب سے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی گئی ۔ جس کے دوران دو بین الا اضلاعی پتنگ ڈیلرز ولید اور احسان پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم ولید اور احسان سے 100 سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کی گئی ہے۔
ملزمان نے علاقہ غیر سے آن لائن پتنگیں و ڈور منگوا کر سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہے۔





































