تازہ تر ین

امریکا ایران معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ

(ویب ڈیسک )امریکا و ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادرے  کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ ہے، ایران سے جنگ کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ اور معیشت پر برقرار رہیں گے۔

 

امریکی وزیر توانائی نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں اگلے سال تک 3 ڈالر فی گیلن سے اوپر رہ سکتی ہیں، قیمتوں میں کمی کا انحصار جنگ کے خاتمے پر ہے۔

 

کرس رائٹ نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور ان میں فوری بڑی کمی کا امکان نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain